پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)موہڑہ حسنال نزد راجہ حلیم ہاؤس شارع عام محکمہ مال کے ریکارڈ میں موجود تھی لیکن عرصہ دراز سے انتہائی تنگ ہونے کی وجہ سے آبادی کے مکینوں کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے طالبات کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ان مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سابق امیدوار برائے چیئرمین مسلم لیگی رہنما محمد تنویر ناز بھٹی، راشد محمود بھٹی اور دیگر کی کاوشیں رنگ لاتے ہوئے راجہ محمد حلیم کو اس راستے کو کشادہ کر کے سڑک میں تبدیل کرنے پر رضا مند کر لیا۔ راجہ محمد حلیم نے کہا کہ میں یہ راستہ اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے کشادہ کر کے وقف کرنا چاہتا ہوں اور اس سڑک کو انھوں نے اپنے والد محترم حوالدار شریف راجہ(مرحوم) کے نام سے منسوب کیا ہے۔ گزشتہ روز کچے ٹریک کا سنگ بنیاد رکھنے کی ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کلیدی کردار کے حامل راشد محمود بھٹی، محمد تنویر ناز بھٹی، ارشد محمود بھٹی اور دیگر معززین نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک صدقہ جاریہ ہے اور جس شخص نے بھی جس قدر حصہ ڈالا ہے اس کو اس سے زیادہ اجر و ثواب ملے گا۔ تمام مکینوں کے خیر سگالی کے جذبے کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر نمبردار چوہدری محمد مشتاق، ماسٹر نجابت علی، حاجی خالد پرویز، راجہ ٹکا خان، راجہ محمد شبیر، حافظ عبدالشکور نقشبندی، پروفیسر حافظ عدنان، راجہ ساجد، راجہ آفتاب، چوہدری ایوب اور دیگر اہل دہہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس کچی سڑک کے لیے ماسٹر نجابت علی اور حاجی خالد پرویز نے دس دس ہزار روپے، حاجی آفتاب پانچ ہزار، راجہ شبیر اور مہربان خان نے دو دو ہزار روپے عطیہ کیے۔
Nala Musalmana; Inauguration ceremony was held in Morra Hasnal held for Raja Halim house to girls higher secondary school Nala Musalmana road works. The road works is being carried out by locals and land was donated by Raja M Halim.