مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ ٹمبر مافیااورمحکمہ جنگلات کہوٹہ کے عملے کا گٹھ جوڑ۔ سرکاری جنگلوں سے قیمتی درختوں کی کٹائی کاسلسلہ عروج پر۔رات کے اندھرئے میں ٹمبرمافیا کے افرادمحکمہ جنگلات کے ملازمین سے مل کر تحصیل کہوٹہ کے علاقوں کیرل،سوڑ، منجن، سلامبڑ، پنجاڑ، کھوئیاں،بڑائٹیاں،کلٹیہ،بھنتی، جیوڑہ، بیور، کھلول، راجگڑھ،کراندی،چھنی،سویڑی،نلہ کھیرا،آنور، ساحل،نارہ، لہڑی،سہراور دیگر علاقوں سے چیڑ،پلائی،قہو،ٹال اور دیگر اقسام کی سرکاری قیمتی لکڑی کاٹ کر راتوں رات عملے سے مل کرراتوں رات پنجاب کی منڈیوں میں لے جاتے ہیں عوام علاقہ کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اس معاملے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق ہر سال کروڑوں روپے مالیت کی رقم خرچ کر کے “کاغذی”شجر کاری مہم کر نے والے اگر یہی رقم جنگلات کے بچاؤ کے لیے مختص کر یں تو جنگلات کی کٹائی اور اس میں لگائی جانے والی آگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔محکمیں کو اچھی طرع خبر ہوتی ہے کہ ہر سال مئی، جون اور جولائی میں کہوٹہ کے جنگلات میں آگ لگائی جاتی ہے مگر محکمہ اس کام کی روک تھام کے لیے کوئی بھی موثر اقدام نہیں کر تا صرف خانہ پری کی جاتی ہے اور اعلیٰ حکام کو “سب اچھا”کی رپورٹ کی جاتی ہے کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات راجہ مجیب اللہ ستی اور راجہ عنائیت اللہ نے کہا کہ اللہ پاک نے ہمارے خطے کوخوبصورت درختوں سے شاد باد کیا ہے اور کسی بھی ملک کے لیے اس کے رقبے میں 25فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہو نا چاہے مگر بدقمستی سے ہمارے ملک میں یہ شرع صرف2فیصد ہے وہ بھی محکمہ جنگلات کی ملکی بھگت سے ٹمبر مافیا کے نرغے میں ہے جس کو وہ بے دردی سے کاٹ رہے ہیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان سے اس نازک معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
عوام نے ملک بھر میں کامیاب ہڑ تال کر کے حکومت وقت کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا
Nation has given answer to strike being called by traders union
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ مسلم لیگی رہنماؤں راجہ ندیم احمد، راجہ سعید احمد، راجہ علی اصغر اور راجہ نذاکت حسین نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ عوام نے ملک بھر میں کامیاب ہڑ تال کر کے حکومت وقت کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔حکومت کو ہٹ دھرمی کے بجائے نرمی دیکھا کرتاجروں کے جائز مطالبات تسلیم کر لینے چاہے۔ملک کی کروڑوں عوام نے ہڑتال کر کے موجودہ حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ دیا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم تحصیل کلرسیداں،مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ سعید احمد، ن لیگی رہنماء حلقہ پی پی سیون راجہ علی اصغر اور راجہ نذاکت حسین صدر مسلم لیگ ن یوسی بیور نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا گذشتہ روزملک بھر میں حکومت کے ظالمانہ بجٹ ایف بی آر کی طرف سے غیر منصفانہ ٹیکسوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ملک بھرمیں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی تاجر برادری کی طرف سے کی جانے والے ہڑ تال میں 80فیصد دوکانیں بند کر کے مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کیا انہوں نے کہا کہ غریب عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیے گے عوام ٹیکس دیتے ہیں ایف بی آر ظالمانہ ٹیکس نظام ختم کرے پچاس ہزار سے زاہد خریداری پر شناختی کارڈ کی جو شرط رکھی گئی ہے اسکو بھی ختم کے جائے۔
راجہ صدیق احمد کے قریبی ساتھی خان مجید لودھی نے علیحدگی اختیار کر لی
Khan Majid Lodhie leaves association with close friend Raja Saddique Ahmed
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے کارکن اور حلقہ جموں چھ آزاد کشمیر کے وزیر بحالیات راجہ صدیق احمد کے قریبی ساتھی خان مجید لودھی نے علیحدگی اختیار کر لی خان مجید لودھی نے مسلسل نظر انداز کیے جانے اور فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر آزاد کابینہ AJKکے وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق سے 20سالہ رفاقت کو ختم کر نے کا اعلان کیا۔نمائندے گفتگو کرتے ہوئے خان مجید لودھی نے کہا کہ میں نے بیس سال بے لوث خدمت کی ہے الیکشن میں ایک ایک گھر جا کر ووٹ مانگے اپنے ہی لوگوں سے ناراضگیاں ڈالیں کھبی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی جو کام بھی کیا عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیا مگر جب فنڈز کی تقسیم کی بات ہوتی ہے تو کوئی بھی مشاورت نہیں کی جاتی ناں ہی علاقے کے مسائل پوچھے جاتے ہیں بلکہ من پسند افراد اور موسمی بیٹروں کو فنڈز دیے جاتے ہیں اور ہم جیسے کارکن جو اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ پارٹی کے لیے محنت کرتے ہیں ان پر فیصلہ مسلط کیے جاتے ہیں اس لیے میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سے اپنی علیحدگی کا اعلان کر تا ہوں آئندہ چند دنوں میں اپنے ہم خیالوں سے ملاقات کروں گا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کر وں گا۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے یونین کونسل بیور کے علاقہ کانگھڑ ھ کے وفد کی ملاقات
MPA Raja Sagheer Ahmed meets with delegation from UC Bior
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے یونین کونسل بیور کے علاقہ کانگھڑ ھ کے وفد کی ملاقات۔بٹلی سے کانگھڑھ روڈ کے لیے فنڈز کا مطالبہ۔ راجہ صغیر احمدنے جلد فنڈز دینے کا یقین دیلایا۔وفد کے معززین کا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کا شکر ادا کیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز باوا فرید عوامی سیکریٹریٹ مٹور میں راجہ ذوالفقار علی ستی فوکل پر سن پی پی سیون کے ہمراہ یونین کونسل بیور کے علاقہ کانگھڑھ کے معززین پر مشتمل ایک وفد نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے ملاقات کی اور ان کو بٹلی سے کانگھڑھ روڈ کے لیے فنڈزکے حوالے سے بات چیت کی جس پر راجہ صغیر احمدنے ان کو مذکورہ سٹر ک کے لیے جلد فنڈز دینے کا یقین دیلایا۔ وفد میں موجو د تمام معززین نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کا شکر یہ ادا کیا۔