ڈڈیال(نمائندہ خصوصی) ڈڈیال پر یس کلب کے صدر ڈاکٹر اسحاق کے چھوٹے بھائی الحاج ڈاکٹر عبدالروف سنیئر ایکسرے ٹیکیشن جن کا 2جولائی بروز منگل کو اسلام گڑھا کنیلی کے مقام پرحادثے ہوا جس میں شد ید زخمی ہو گئی تھے زخمی کی تاب نہ لاتا ہو ئے اللہ کو پیا ر ہو گئے تھے ان کی دعاتقریب کا سلسلہ مسلسل جارہے ہے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق،طارق عقیل سے اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کیلئے دور دراز علاقہ جات سے آرہے ہیں میرپور سے کلکٹر امورمنگلاڈیم چوہدری محمد ایوب اے سی میرپور اورنگ زیب اور ڈایکٹر اطلاعات راجہ اظہر اقبال،سابق چیف جسٹں ہائیکوٹ الحاج چوہدری منیر حسین،جسٹں (ر) ہائیکورٹ محمد یونس طاہر،ڈوثرنل آفیسر عمران شفیع کے علاوہ برطانیہ سے ممتاز برنس مین علی پلازہ کے ڈائر یکٹر لیاقت علی،ملک شاہد ایڈووکیٹ،لبریشن لیگ کے مرکزی سیکرٹری مالیات چوہدری اختر حسین،سابق ایجوکیشن آفیسر شوکت علی راجہ،ڈاکٹر محمد یوسف،ڈسٹر کٹ ہسپتال میرپور کیڈی ایم اوڈاکٹر فدا حسین کیانی،ٹی بی محمد فاروق،جسٹں راجہ شیراز خان سابق ڈائریکٹر ہیلتھ آفیسر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد بشیر،سابق ڈسٹرکٹ آفیسر میرپور ڈاکٹر محمد مشتاق،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ارشد،تحصیل پر یس کلب کے صدر اقبال تبسم،آزاد کشمیر کے محکمہ مال کے آفسران چوہدری محمد اقبال تحصیل دار مال،پرنسپل عبدالمنیر بزمی،صدر معلم کورنمنٹ ہائی سکول سیاکھ محمد الیاس،ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال ڈڈیال،ملک محمد ایوب۔سابق چیف جسٹں ملک عبدالمجید، سابق امیدوار اسمبلی پی ٹی آئی چوہدری اظہر صادق،چوہدری عبدالوحد،چوہدری ساجد یونس،محمد شفیق بھٹی،مشتاق چغتائی،سابق صدر ایم سی چوہدری شوکت علی،ممبرپریس فانڈ یشن محمد طارق بٹ دیگر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی انہوں نے ان کے بیٹے نبیل روف اور بھائیوں میں ڈاکٹر محمد اسحاق،طارق عقیل،محمد اکرام سابق منیجر الائیڈبنک اور دیگر سے اظہار فسوس کیا
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چکسواری بازار میں ٹریفک وارڈن کی تعداد کم ہونے کے باوجود کسی بھی طرح ٹریفک کی روانی میں مشکلات نہیں آتی۔ عوام علاقہ کا چکسواری بازار میں تعینات ٹریفک وارڈن مرزا محمد عامر کو بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر زبردست خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ کئی عرصہ سے چکسواری بازار میں ٹریفک جام رہنا معمول بنا ہوا تھا۔ لیکن جب سے محکمہ ٹریفک پولیس کے ہونہار ٹریفک وارڈن مرزامحمد عامرکی چکسواری بازار میں تعیناتی ہوئی ہے۔ چکسواری بازار میں کسی بھی طرح عوام علاقہ سمیت دور دراز سے آنے والے مسافروں کی مشکلات میں بھی کمی آئی ہے۔عوام علاقہ نے اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک پولیس مظفرآباد،ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم،ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر میرپور عمران قاسم،تھانہ پولیس چکسواری کے ایس ایچ او محمد نوید چوہدری سمیت تمام ضلعی انتظامیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیاہے۔جنہوں نے مرزا محمد عامر کو چکسواری بازار میں بطور ٹریفک وارڈن تعینات کیا۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی سالار اعلی حاجی ذوالفقار علی خان نے کہاہے کہ 13جولائی کشمیریوں کے لئے نہایت ہی اہمیت کاحامل دن ہے آج ہی کی تاریخ 1931ء کوجموں جیل کی اندر بدنام زمانہ ایک کھلی کچہری کے دوران آذان دینے کی پاداش میں 22کشمیریوں کوگولیوں کانشانہ بناکرڈوگرہ حکومت نے شہیدکردیاتھاجس کے بعدکشمیریوں نے ڈوگرہ حکومت کے خلاف آزادی کے حق میں تحریک ا ٓزادی کشمیر کی بنیاد رکھ کاجدوجہدکاآغاز کیاتھاجس کاتسلسل آج تک جاری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمدخان صدر جماعت کی ہدایت پرپوری ریاست کے اندر ہفتہ الحاق پاکستان منایاجائے گاجس میں کشمیر ی ہرسال کی طرح یہ عہدکریں گے کہ کشمیر کی مکمل آزادی کے بعدریاست جموں وکشمیر کاالحاق پاکستان سے ہوگاپاکستان کی سلامتی اوربقاء کے لئے کشمیری کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)آزادجموں وکشمیریونین جرنلسٹس ضلع میرپور کے صدر مرزامحمدنذیر کی صدارت میں یوم شہدائے جموں وکشمیرکوخراج عقیدت پیش کرنے اورممتاز کشمیر ی صحافی سیدشبیرحسین گیلانی بانی صدر آزادجموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے ایک تعزیتی ریفرنس منعقدہواتعزیتی ریفرنس میں شہدائے جموں وکشمیر اور سینئرصحافی سیدآفاق حسین شاہ کے چچا محترم سیدشبیرحسین گیلانی بانی صدر آزادجموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس کوخراج عقیدت پیش کیاگیا تعزیتی ریفرنس میں آزادجموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپورکے سینئرنائب صدر سردار شاہدصادق جاویداقبا ل بٹ چودھری محمدالیاس سیکرٹری جنرل محمدصغیر بھٹی طارق حسین عابدحسین مرزاواصف علی بسمل شہریاربسمل اعجاز خاکسار کے علاوہ دیگرنے شرکت کی۔