DailyNewsOverseas news
Norway; Minhaj welfare association to start European workshop
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن فرانس کے زیر اہتمام دو روزہ یورپین ورک شاپ کا آغاز کل سے ہوگا۔
عقیل قادر۔ پیرس، فرانس میں منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے دو روزہ یورپین ورک شاپ کا آغاز بروز ہفتہ 13 جولائی سے ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سلمان اسلم جنرل سیکریٹری منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن فرانس جوکہ MWF یورپ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری بھی ہیں کا کہنا تھا کہ اِس دو روزہ یورپین ورک شاپ میں یورپ سے کم و بیش 11 ملک شرکت کر رہے ہیں جس میں ہر ملک سے منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کا ملکی صدر اور جنرل سیکریٹری شامل ہیں۔ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ آج سے شروع ہوجایئگا جس کے لیے 8 مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اِس ورک شاپ کا مقصد MWF کو یورپ لیول پر مزید منظم کرنا ہے۔ یوکے سے ہیڈ آفس MWF انٹرنیشنل کے ایم ڈی فیصل حسین مشہدی تین رُکنی وفد کی صورت میں تشریف لائینگیں جنہیں صدر MWF یورپ و فرانس راجہ بابر حسین ساتھیوں کے ہمراہ ویلکم کرینگیں۔