DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Motorcyclist killed in a fatal accident with a Suzuki

تیز رفتار کیری ڈبہ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)تیز رفتار کیری ڈبہ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی رپورٹ پر کیری ڈبہ کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔جنید ولد لیاقت علی سکنہ چھپر نے پولیس کو بیان دیا کہ میں گزشتہ شام اپنے کزن یاسر کیساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چھپر سے لونی بازداراں جا رہا تھا کہ اسی اثناء میں بنی سٹاپ پر شام 8بجے کے قریب روات کی جانب سے ایک تیز رفتار کیری ڈبہ نمبری آر آئی 9690جسے محمد ذوالقرنین سکنہ سکوٹ نامی ڈرائیور جو انتہائی تیز رفتاری کیساتھ چلا رہا تھا نے ہمارے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں، میں اور یاسر موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔مقامی افراد نے ہمیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا تا ہم کزن یاسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی چل بسا۔

Kallar Syedan; Yasir of village Chappar has been killed in a fatal accident near Bani stop, his cousin Liaqut Ali survived. The man driving the Suzuki which hit their motorcycle has been named as Mohammad Zulaqarnain of village Sakot. Kallar police are investigating the incident.


چوکپنڈوری کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم ملزمان فیکٹری کے کیشئیر سے ہزاروں روپے کی رقم چھین کر فرار ہو گئے۔

Factory cashier robbed near Chauk Pindori

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)چوکپنڈوری کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم ملزمان فیکٹری کے کیشئیر سے ہزاروں روپے کی رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ڈکیتی کی یہ واردات ہفتہ کے روز دن 12بجے روات کلر سیداں روڈ پر واقع پلائی ووڈ اینڈ ہارڈ ویئر کی فیکٹری میں پیش آئی جہاں تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار جو نقاب پوش تھے اور آتشیں اسلحہ سے بھی لیس تھے داخل ہو گئے اور کیشیئر کے ہاتھ اوپر کروا کر کاؤنٹر پر موجود دس سے پندرہ ہزار روپے کی کیش لے کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس چوکی چوکپنڈوری کے محرر غفار نیازی نے رابطہ پر واردات کی تصدیق کی ہے۔


کلر سیداں میں تاجر ہڑتال بری طرح سے ناکام سو فیصد کاروباری ادارے اور دوکانیں کھلی رہیں

Traders call for shutter down strike fails in Kallar bazaar as majority of the shops were open

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں تاجر ہڑتال بری طرح سے ناکام سو فیصد کاروباری ادارے اور دوکانیں کھلی رہیں مسلم لیگ ن نے ہڑتال ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک بھر میں تاجروں نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کاروباری ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا دوکاندار اپنی تاجر تنظیموں کے فیصلے کے منتظر رہے مگر کلر سیداں کے بازاروں میں 6میں سے 5صدور مسلم لیگ ن کے ہونے کے باوجود ہڑتال نہ ہوسکی تمام کاروباری ادارے مارکیٹیں اور کاروباری ادارے معمول کے مطابق کھلے رہے ہڑتال کو ناکام بنانے میں مسلم لیگ ن اور اپوزیشن نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے طے شدہ ایجنڈے کے مطابق ہڑتال کی کال کو ناکام بنایا اور یہ اندرون خانہ مخالفین کو بھی خیر سگالی کے پیغامات پہنچاتے رہے۔ادہر پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر ہارون کمال ہاشمی،چوہدری فرقان احمد،محمد آصف کیانی،عثمان شاہد،عاصم مختار مغل،نوید سیٹھی اور دیگر نے ہڑتال ناکام بنانے پر کلر سیداں کے تمام دوکانداروں کا شکریہ ادا کیا جمہوں نے ہڑتال کو ناکام بنا کر حکومتی فیصلوں کو درست قرار دیا ہے۔


پولیس چوکی چوکپنڈوری کی مایوس کن کارکردگی،

Chauk Pindori police accused of failing to take action child abuse

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پولیس چوکی چوکپنڈوری کی مایوس کن کارکردگی،لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے کی درخواست پر پولیس نے چار ایام گزر جانے کے باوجود کوئی کاروائی نہ کی متاثرین نے آرپی او سی پی او راولپنڈی سے واقعہ کا نوٹس لینے اور تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ باغ کی بستی منہاس پورہ کے نوجوان عبداللہ نے بدھ کے روز پولیس چوکی چوک پنڈوری کو درخواست دی تھی کہ گاؤں کے دو اوباش نوجوان اسے زبردستی روات لے گئے جہاں انہوں نے مزید دو دوستوں کو طلب کر لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے اسلحہ کے بل بوتے پر اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جو اس کے دو کزن کی مداخلت پر ناکام ہوئی مگر چوکپنڈوری پولیس نے درخواست پر کاروائی کی بجائے اسے فائلوں میں دبا دیا چار ایام گزر گئے پولیس حرکت میں نہ آئی اور ملزمان بدستور دھمکیاں دے رہے ہیں سائل نے پولیس چوکی چوکپنڈوری کی ملزمان دوستی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او اور سی پی او راولپنڈی سے پولیس گردی کا نوٹس لینے اور تاخیر کے ذمہ داران پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


کلر سیداں کی تاجر برادری نے ہڑتال نہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کو ہڑتالوں کی ضرورت نہیں

PTI Leaders welcome failed strike in Kallar bzaar

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی ٹریڈنگ ونگ تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری عاصم مختار مغل نے کہا ہے کہ کلر سیداں کی تاجر برادری نے ہڑتال نہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کو ہڑتالوں کی ضرورت نہیں اور اس سے ملکی معشیت کو مزید نقصان پہنچتا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہڑتالیں مسائل کا حل نہیں ہیں کلر سیداں کے تاجروں نے حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا ہے جس پر پی ٹی آئی تاجروں کے مسائل کو حکومتی سطح پر حل کرائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button