DailyNews
Chakswari, AJK; PPP Delegation from Faiz pur shareef meet with PPP President Ch Qasim Majid
پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر یونین کونسل فیض پورشریف کے صدر حاجی میاں محمدمسعودسیکرٹری جنرل خواجہ محمداحتشام نے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے صدر چودھری قاسم مجید سے ملاقات

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر یونین کونسل فیض پورشریف کے صدر حاجی میاں محمدمسعودسیکرٹری جنرل خواجہ محمداحتشام نے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے صدر چودھری قاسم مجید سے ملاقات کی ملاقات میں انہوں نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیدسے واٹرسپلائی کے لئے فنڈر جاری کرانے اورکھنڈاموڑ تاڈھانگری بہادر اور ڈومال تاتنگ دیو رابطہ سڑک کی منظوری پراظہارتشکر کیا اوریونین کونسل فیض پورشریف میں جاری ترقیابی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی اوراس توقع کااظہار کیاکہ یونین کونسل فیض پورشریف کے مسائل کے حل پرخصوصی توجہ دی جائے گی ماضی کی طرح ترقیابی منصوبوں کی تکمیل بروقت ہوگی یونین کونسل فیض پورشریف میں مکمل ہونے والے ترقیابی کاموں پرانہوں نے چودھری عبدالمجیدسابق وزیر اعظم آزادکشمیر کادلی شکریہ اداکیااورچودھری قاسم مجید صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی کاوشوں پرانہیں خراج تحسین پیش کیاہے۔ اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنماچودھری منیراخترحاجی چودھری لیاقت علی سابق کونسلر چودھری جاویداقبا ل سعیدبھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔ اس موقع پرپارٹی راہنماؤں نے کہاہے کہ ہم چودھری قاسم مجید کے ساتھ ہیں ان کی قیادت پربھرپور اعتماد کااظہارکرتے ہیں اورانہیں اپنی طرف بھرپور حمایت وتعاو ن کایقین دلاتے ہیں۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے مرکزی راہنماچودھری منیر اخترحاجی چودھر ی لیاقت علی سابق کونسلرچودھری جاویداقبا ل سعید نے میرپور کوٹلی شاہراہ کے دوجانب سائیڈشولڈرز میں ناقص میٹریل کی استعمال اورسائیڈشولڈرز میں کنکریٹ کے بجائے تارکول کے استعمال پراحتجاج کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ ٹھیکیدار اس اہم ترین شاہراہ کے سائیڈشولڈرز میں تارکول کے استعمال کے بجائے سائیڈشولڈر ز کنکریٹ سے تیار کریں تارکول کے شولڈرز بارش سے جلدمتاثرہوجاتے ہیں اورسڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکارہونے لگتی ہے لہذا سڑک کی پائیداری کے لئے اس کے شولڈر ز میں کنکریٹ استعمال کی جائے انہوں نے کہاکہ اگرٹھیکیدار نے اصلاح احوال نہ کی تویہ عوام کاحق ہے کہ وہ شولڈر ز کی ناقص تعمیر اورکنکریٹ کے عدم استعمال پراحتجاج کریں انہوں نے پرزور مطالبہ کیاکہ سائیڈشولڈرزکی تعمیر میں کنکریٹ استعمال کی جائے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنے ایک بیان میں کیاہے۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے کہاہے کہ امت مسلمہ قرآن مجید کی تعلیمات سے دورہوتی جارہی ہے امت مسلمہ کے زوال کی یہی وجہ ہے اس لیے امت مسلمہ کوقرآن پاک کی تعلیمات پرعمل پیراہونے میں کوئی کوتاہی نہیں کرناچاہیے قرآن پاک کی تعلیمات سے دوری کی بڑی وجہ فون کابے جااستعمال ہے فون کے بے جااستعمال میں شربہت ہے خیر کاپہلو بہت کم ہے کوشش کی جائے کہ فون کے استعمال میں بہت احتیاط کی جائے اورخیر کاپہلو تلاش کیاجائے اورشرسے بچنے کی بھرپورکوشش کی جائے کیونکہ شیطان کھلادشمن ہے اوراس کی ہروقت کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے وسوسوں سے انسانوں کوبرائی کی طرف قائل کریں امت مسلمہ قرآن پاک اورشریعت محمدی ﷺ کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے کے لئے اپنے بچوں کوایسے دینی اداروں میں داخل کروائیں جہاں قرآن وحدیث کے مطابق تعلیم وتربیت کاکماحقہ اہتما م ہودنیاوی واخروی کامیابی کے لئے قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاری جائے انہوں نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز آستانہ عالیہ فیض پورشریف کی جامع مسجدانوار حرم میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے




