DailyNewsGujarKhanHeadline

Bewal; Over nine Caror Rps built Bewal Jabber road left in ruins

بیول جبر روڈ کھنڈرات سے بھی بدتر ہو چکی

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول اور گردونواح کی شاہرات ٹوٹ پھوٹ کا شکار،پیپلز پارٹی کے دور میں نو کروڑ کی لاگت سے تعمیر بیول جبر روڈ کھنڈرات سے بھی بدتر ہو چکی ہے کافی عرصے سے اس بات کی بازگشت ہے کہ ٹھیکدار کے خلاف کیس زیرسماعت ہے لیکن کافی عرصہ گزرنے پر بھی کیس کا کوئی فیصلہ منظر عام پر نہیں آیا۔ اس طرح بیول سموٹ روڈ بھی ایسے ہی حالات سے دوچار ہے خاص کر بارشوں میں یہ دونوں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں سابق دور میں موجودہ منتخب نمائندے جو اس وقت اپوزیشن میں تھے بہت تنقید کرتے تھے مگر اب وہ بھی عوامی مسائل سے خود کو الگ کر چکے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ مسائل حل کون کرے گا؟

Bewal; Over nine Caror Rps built Bewal Jabber road has been left in ruins, local public ae asking for action to be taken against the contractor. The Bewal Jabber road was constructed during PPP term and current elected members are asked to take notice.


بیول میں مہنگائی کا طوفان،سب نے اپنے اپنے نرخ مقرر کر رکھے

Local authorities fail to control prices at Bewal bazaar

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول میں مہنگائی کا طوفان،سب نے اپنے اپنے نرخ مقرر کر رکھے ہیں تحصیل انتظامیہ لمبی تان کر سو رہی ہے۔بیول ایک ایسا شہر ہے جسے لاوارث کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کبھی بھی تحصیل انتظامیہ نے اس طرف توجہ نہ دی سبزی فروش،قصائی اور پرچون والے من مانے ریٹ استعمال کر رہے ہیں کبھی کبھار تحصیلدار کے ریڈر صاحب بیول کا رسمی چکر لگاتے ہیں اور چند ایک دکانداروں کو معمولی جرمانہ کر کے چلے جاتے ہیں انکی حد بھی اڈہ چوک تک ہی ہے آگے بازار کا چکر لگانے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے۔کیا قانونی طورپر ریڈر کو جرمانے کا اختیار بھی ہے؟علاقے کی عوام نے اے سی گوجرخان سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ خود علاقے کا دورہ کریں تاکہ حالات بہتر ہو سکیں۔ 


بیول مندرہ اور دولتالہ میں ہڑتال کی کال مسترد

Majority of the shopkeepers defy strike ordered by traders union

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ایڈمن)۔گوجرخان کی تاجروں نے ہڑتال کی کال مسترد کر دی۔ صرافہ بازار گوجرخان میں زیادہ تعداد میں دوکانیں کھلی ہیں جبکہ مین بازار میں بھی بیشتر دوکانیں کھلی ہیں۔ چند دکانیں بند ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ کھل جائیں گی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button