DailyNews

Manchester; Body of missing Hiran Chauhan found by school children

ہیرن چوہان کی گمشدگی کا معمہ حل،لاش مل گئی

مانچسٹر کے 24سالہ ایشیائی ہیرن چوہان کی گمشدگی کا معمہ حل، لاش مل گئی، اسے بہیمانہ طور پر قتل کرکےلاش کو پلاسٹک میں لپیٹ کر ویرانے میں پھینک دیا تھا۔پولیس نے 32سالہ شخص کو خراست میں لے لیا۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے ترجمان نے کہاہے کہ 2جولائی کو ہیرن چوہان جو سٹی سنٹر میں ملازمت کرتاتھا، ملازمت سے چھٹی کرکے واپس ایک دوست کےہمراہ سیلفورڈ آرہا تھا جہاں اس کی رہائش گاہ تھی، لیکن وہ رات گئے تک اپنے گھر نہیں پہنچا،اس کے عزیزوں نے4جولائی کو پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی پر اس کی واپسی کو چیک کیا تو وہ اپنے دوست کے ہمراہ رات گیارہ بجے ایکلز میں واقع میکڈونلڈ میں کھانا کھانے کے بعد گھر جانے کیلئے میٹرو ٹرین اسٹیشن گیا جہاں اسے قتل کرکے اس کی لاش کو پلاسٹک میں لپیٹ کر ویرانے میں پھینک دیا گیا۔ 9جولائی کو اسکول کے بچوں نے اس کی لاش کو دیکھا اور پولیس طلب اور اس کی شناخت ہیرن چوہان کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے سیلفورڈ کے بتیس سالہ رہائشی کو قتل کے شبے میں گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے

Manchester; A body was found wrapped in plastic in the woods is believed to be a chef who vanished on his way home from work. Hiran Chauhan, 24, was last seen on Tuesday, July 2, after his shift at El Capo restaurant in the Northern Quarter of Manchester. Police have arrested a 32-year-old man on suspicion of his murder and he remains in custody for questioning.


الحاج محمد شریف اور حاجی کرامت حسین انتقال کر گئے

Al Haj M Sharif of Dewsbury and Haji Karamat Hussain of Bradford both of astana aliya Faiz pur shareef passed away

ڈیوزبری;  آستانہ عالیہ فیض پور شریف کی دو منظور نظر ہستیاں الحاج محمد شریف نقشبندی آف پرائی آزادکشمیر حال مقیم ڈیوزبری یوکے کا ڈیوز بری اور خادم الجامعہ صفتہ الاسلام بریڈفورڈ حاجی کرامت حسین کا بریڈفورڈ میں انتقال ہو گیا ہے، الحاج محمد شریف کی نماز جنازہ ابوبکر مسجد ڈیوزبری اور حاجی کرامت حسین کی نماز جنازہ الجامعہ صفتہ الاسلام میں ادا کی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button