مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ ممتاز عالم دین مولانا قاری محمد آمین کھرانگ کلاں میں نئی تعمیر ہونے والی مسجد حمزہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کی راہ میں وہ خرچ کر تا ہے جس کو اللہ پاک توفیق دیتے ہیں جو اللہ کی راہ میں ایک روپہ خرچ کر تا ہے رب کائینات اور کو اس کا صلہ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی عطا کر تے ہیں۔ مسجد تعمیر کر نا ایک نیک عمل ہے اس کا پھل اللہ پاک کی ذات پاک ہی دیتی ہے اور اس کو آباد کر نا اور بھی ثواب کا کام ہے اپنی نیک کمائی میں سے دینی مدارس او ر مساجد کے ساتھ تعاون کر نا بہت ہی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہے کہ اپنے رب جس نے ہمیں پیدا کیا کائینات کے ذرے ذرے کا مالک ہے صرف اور صرف اس ملک حقیقی کی عبادت کر نی چاہے اور اپنی زندگی نبی پاک ﷺ کے طریقہ پر گزارنی چاہے محبت رسول کا تقاضا ہے کہ سیرت طیبہ کی مکمل اطاعت کی جائے اور اپنی زندگی کو رسول اللہﷺ کی سیرت کے مطابق ڈھالا جائے ہمارے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی میں ہے۔غیروں کی پیر وی کرنے سے بہتر ہے کہ کملی والے کی اطاعت کی جائے اور غیروں سے نہیں بلکہ اپنے مالک دو جہاں سے مدد مانگی چاہے۔اس موقع پر مسجد انتظامیہ مولانا قیصر محموداور محمد الیاس سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ بھی موجود تھے۔ممتاز عالم دین مولانا قاری محمد آمین نے آخر میں تمام عالم اسلام کے امن و امان کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
Kahuta; Inauguration ceremony of Masjid Hamza was held in village Kharang Kallan with Mollana Qari Mohammad Amin, The local Masjid committee thanked all those who contributed to the new Masjid in the village.
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکی اپنے قریبی دوست سید نجم الحسن نقوی سے ملاقات
MPA Raja Sagheer Ahmed meets with buddy Syed Najam Al Hassan
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکی اپنے قریبی دوست سید نجم الحسن نقوی سے ملاقات۔ علاقائی سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی کی۔راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات نے اپنے دوست سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ سے ملاقات ان کے کاروباری مر کز نجم سپر سٹور ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں جا کر کئی۔ا س موقع پر راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات نے کہا کہ حلقہ پی پی سیون کی عوام نے جو اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا اپنے ایک سال میں حلقے میں کروڑوں روپے کے کام کر وا چکا اور کئی کام زیر تعمیر ہیں جو سٹر کیں ٹوٹ پھوٹ گیں تھیں ان تمام کو رپیرنگ کا کام جاری ہے حلقے میں تعلیم اور صحت کے اصولوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاری ہے انشاء اللہ اپنے حلقے کی عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔
کہوٹہ کی یوسی نارہ کی ڈھوک مغلاں کا رہائشی مزدور محمد اخلاق ولد محمد تاج دوران کام دوسری منزل سے گر کر جان بحق
M Ikhlaq of Dhok Mughlan, Nara killed while working on building site
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی یوسی نارہ کی ڈھوک مغلاں کا رہائشی مزدور محمد اخلاق ولد محمد تاج دوران کام دوسری منزل سے گر کر جان بحق۔نمازے جنازہ میں سیکڑوں افراد کی شر کت۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ناڑہ کی ڈھوک مغلاں کا رہائشی محمد اخلاق و لد محمد تاج جو شٹرینگ کا کا م کر تا گذشتہ روز قبل جو یوسی لہڑی کی ڈھوک مستریاں میں ایک مکان کی ڈبل منزل پر کام کر رہا تھا کہ دوران کام وہ اٹھا اور اپنا توازن بر قرار نہ رکھ سکااور سیدھا دوسری منزل سے نیچے جا لگا سر میں شدید چوٹیں آ جانے اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے محمد اخلاق ولد محمد تاج اپنے مالک حقیقی سے جا ملا۔ مر حوم کی نمازے جنازہ گذشتہ روزقبل اس کے آبائی گاؤں ڈھوک مغلاں میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔