AJKDailyNews

Chakswari; Mohammad Ali Asghar member human rights international writes letter to human rights commission

سابق شیرف وکونسلر ناٹنگھم برطانیہ محمد علی اصغرممبرہیومین رائٹس انٹرنیشنل نے یواین ہیومین رائٹس کمیشن کو ایک خط لکھا

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سابق شیرف وکونسلر ناٹنگھم برطانیہ محمد علی اصغرممبرہیومین رائٹس انٹرنیشنل نے یواین ہیومین رائٹس کمیشن کو ایک خط لکھاہے جس میں انہوں نے کشمیرپر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کی نئی رپورٹ اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم کی تحقیقات کے لئے کمیشن کے قیام کاخیرمقدم کیااورکہاہے کہ اقوام متحدہ معذرت خواہانہ انداز ترک کرے بھارت سے درخواست نہ کرے بلکہ بین الاقوامی قوانین پرعملدرآمدکویقینی بنانے کے لئے ٹھوس اورموثراقدامات کرے محض کمیشن بنانے اورانسانی حقو ق کی خلاف ورزی کی مذمت کرنے سے بھارت کواس کے وحشیانہ مظالم سے باز نہیں رکھاجاسکتااس کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے نصف صدی سے زائدعرصہ گزرگیاہے مگربھارت نے آج تک اقوام متحدہ کے کے کسی بھی فیصلہ پرعمل نہیں کیابلکہ بھارت ٹس سے مس نہیں ہورہابھارت دنیاکے کسی قانون کونہیں مانتااورنہ ہی انسانی حقوق کی قدر کرتاہے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کامرتکب ہورہاہے روزبروز اس میں اضافہ ہورہاہے بھارت کی درندگی بربریت دہشت گردی جاری ہے مظالم کی انتہاکردی گئی ہے اورکی جارہی ہے ورلڈکمیونٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اگربھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بندنہیں کرتااقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے اپنی افواج باہرنہیں نکالتاتواس کی ممبرشپ کینسل کی جائے تاکہ اسے بین الاقوامی قوانین کاپابندبنایاجائے بھارت کشمیریوں پروحشیانہ طریقے سے ظلم وستم کررہاہے اس بربریت کوروکنے کے لئے بھارت پردباؤ ڈالاجائے اوربھارت کوحقیقی معنوں میں مجبور کیاجائے کہ وہ عالمی برادری کی بات مانے اوراورعالمی قوانین کابھارت کوبھی پابندبنایاجائے اورکشمیریوں کے ساتھ انصاف ہوتاہوانظرآئے طفل تسلیاں بندکی جائے مسئلہ کشمیرکونظرانداز نہ کیاجائے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتاپائیدار عالمی امن ممکن نہیں

 

Show More

Related Articles

Back to top button