DailyNewsOverseas news

Norway; Inauguration ceremony of new alcohol free Shailimar restaurant held in Oslo

ناروے۔ اوسلو میں الکوحل فری پاکستانی ریسٹو رینٹ ''شالیمار'' کا افتتاح

اوسلو(عقیل قادر) ناروے میں پاکستانیوں کو آباد ہوئے پچاس سال کا عرصہ گذر چکا ہے۔ اس وقت پاکستانیوں کی آبادی 40 ہزار کے قریب ہے جس کی اکثریت اوسلو اور گردونواح میں مقیم ہے۔ناروے میں یوں تو حلال کھانوں کے بہت سارے مراکز ہیں مگر ایسے مراکز جہاں پر سو فیصد پاکستانی کھانے اورالکوحل فری ماحول دستیاب ہو نہ ہونے کے برابر ہیں۔ناروے میں بسنے والے پاکستانی مسلمانوں کی دیرینہ خواہش تھی کہ یہاں پرسو فیصد حلال کھانے اور الکوحل فری ماحول فراہم کرنے والے مراکز ہونے چاہیے۔ حال ہی میں ایک ایسے ہی مرکز کا قیام شالیمار ریسٹورینٹ کے نام سے عمل لایا گیا ہے۔ اس موقع پر شالیمار ریسٹورینٹ میں ایک خوبصورت افتتاحی تقریب کااہتمام کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں اوسلو اور گردونواح سے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور انہوں نے ریسٹورینٹ انتظامیہ کی اس کاوش کو خوب سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔تقریب سے ناروے میں پاکستانی سفیر ظہیر پرویز خان نے گفتگو کرتے ہوئے مالکان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ناروے جیسے ملک میں الکوحل فری ریسٹورینٹ کا قیام نہایت خوش آئنداقدام ہے اور ایسے اقدامات کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ علامہ پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے شالیمار کی انتظامیہ کو مبارکبا د پیش کی اور کہا کہ وہ سب ہر سطح پر تعاون کریں گے، انہوں نے کہا کہ اللہ اور اسکے رسول ﷺ بھی آپ کے اس اقدام سے خوش ہوں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کاروبار میں برکت، ترقی اور استقامت کے لیے خصوصی دعا کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button