جاتلی(نامہ نگار) آئیسکو سب ڈویژن جاتلی میں نو تعینات ایس ڈی او ظفر اقبال نے چارج سنبھالتے ہی بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا عندیہ دے دیاجو بھی بجلی چوری میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گیامقامی صحافی سے ملاقات کے دوران خیالات کا اظہار تفصیلات کے مطابق نو تعینات ہونے والے ا یس ڈی ااو ظفر اقبال آئیسکو سب ڈویژن جاتلی نے اپنے دفتر میں مقامی صحافی راجہ محمد علی سے ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آئیسکو سب ڈویژن جاتلی سے ملحقہ دیہات کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیع ہو گی ہر کام ایس او پی کے مطابق ہو گا اور اسٹاف کی طرف سے کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جو کوئی بھی صارف دفتر میں در پیش مسائل کے حل کے لیے آئے گا اس پر فوری عمل درآمد ہو گا بجلی چوروں کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی جو بھی چوری میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر تھانے میں مقدمے کا اندراج بھی ہو گا اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا