DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Burglar shot dead in village Channi, Kahuta

کہوٹہ کے علاقہ چھنی میں چوری کی نیت سے آنے والا شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جانبحق

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ چھنی میں چوری کی نیت سے آنے والا شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جانبحق۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے۔ گذشتہ روز کہوٹہ کے علاقہ آئل کا رہائشی طاہر حسین ولد محمد الیاس ساکن آئل چوری کی نیت سے کہوٹہ کے علاقہ چھنی میں ایک گھر میں داخل ہواگھر والے جاگ گے اور انہوں نے شور مچایا جس کی وجہ سے اہل محلہ بھی اگھٹے ہو گے اور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طاہر حسین ولد محمد الیاس جان بحق ہو گاپولیس تھانہ کہوٹہ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی جبکہ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص منشیات اور چوری کے جرائم میں ملوث تھا اور تھانہ کہوٹہ میں اس کے خلاف تقریبا18مقدمات درج ہیں۔

Kahuta;Tahir Hussain son Mohammad Ilyas of village Ail, entered a home in village Channi to burgle the house, The family woke up and Tahir Hussain was shot dead. Kahuta police are investigating as the body was handed to the family.


راجہ صغیر احمدکے ساتھ صحافی ساجد جنجوعہ کا راضی نامہ

MPA Raja Sagheer Ahmed and journalist Sajid Janjua declare peace after having row with each other

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکے ساتھ غلط فہمی کی وجہ سے ہونے والی ناراضگی ختم ہو گئی۔صحافی ملک عامر محمو د اور راجہ پرویز کی کوششوں سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکے ساتھ صحافی ساجد جنجوعہ کا راضی نامہ ہو گیا۔گذشتہ الیکٹرونک میڈیا کے صدر ملک عامر محمو د کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد،ٹھکیدار قمر عباسی، فوکل پر سن پی پی سیون راجہ ذوالفقار علی ستی، شیخ خلیل احمد، راجہ توقیر شبیر، شاہد رشید مٹھو، راجہ تیمور، محمد گلفراز، ثاقب شہزاد، ساجد جنجوعہ،راجہ ساجد حسین،راجہ پر ویز، ندیم آزاد،حاجی طارق محمود،شیخ اشتیاق احمد،آصف کلیامی نے شر کت کی اس موقع پر گذشتہ چند دن قبل ایک فہمی کی وجہ سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکے ساتھ معروف صحافی ساجد جنجوعہ کی ناراضگی پڑھ گئی تھی وہ ناراضگی صحافی ملک عامر محمو د اور راجہ پرویز کی کوششوں سے ختم ہو گئی گذشتہ روز تمام افراد ملک عامر محمود کی رہائش گاہ پر اگھٹے بیٹھے اور ریفریشمنٹ بھی کی۔راجہ صغیر احمد نے کہا کہ کہوٹہ کے صحافیوں کی طرف سے مسائل کی نشاندی پر تمام مسائل حل کر وں گا۔


 بر گیڈئیر جاوید ستی اور عنائیت اللہ ستی کی محکمہ جنگلات کے افسران سے میٹنگ

معروف سوشل ورکر بر گیڈئیر جاوید ستی اور عنائیت اللہ ستی کی ریسٹ ہاؤس پنجاڑ میں محکمہ جنگلات کے افسران سے میٹنگ

Javed Satti and Innaiyat Ullah Satti meet with Forrest officers

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سوشل ورکر بر گیڈئیر جاوید ستی اور عنائیت اللہ ستی کی ریسٹ ہاؤس پنجاڑ میں محکمہ جنگلات کے افسران سے میٹنگ۔ جنگلات کے کٹاؤ کی روک تھام، آگ سے بچاو اور محکمیں میں نئی تعیناتیوں کے حوالے سے بات چیت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سماجی شخصیت و سوشل ور کر بر گیڈئیر جاوید ستی اور گزارہ کمیٹی کے ایڈوائزر عنائیت اللہ ستی مٹھو نے ریسٹ ہاؤس پنجاڑ میں محکمہ جنگلات کے افسران اطہر شاہ کھگہ کنزیوئٹر،ڈی ایف او نارتھ ریحان خان،شاہد نثارریج آفیسر پنجاڑ اورسجاد حید ر شاہ رینج آفیسر کہوٹہ سے ملاقات کی اس موقع پر بر گیڈئیر جاوید ستی اور عنائیت اللہ ستی نے محکمیں کے افسران کو جنگلات میں لگنے والی آگ اور غیر قانونی کٹاؤکی روک تھام کے لیے عملی طور پر سخت سے سخت اقدام کر نے ہونگیں انہوں نے محکمیں کے افسران سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ نئی نعیناتیاں کر یں تاکہ ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہو گا تو جنگلات کے کٹاؤ کی روک تھام، آگ سے بچاو کا موثر اقدام ہو سکے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو یہ قومی ورثہ ڈیلیور کر سکیں۔محکمیں کے افسران نے ان کی تائید کی اور یہ رائے اعلیٰ افسران تک پہنچانے کا یقین دیلایا۔


عہدیداران پریس کلب کہوٹہ کو دلی مبارک باد

Elected members of press club Kahuta congratulated

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پریس کلب کہوٹہ کے ممبران کو مبارکباد۔سینٹ میں قائد خز ب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق، سابق ایم پی اے راجہ محمد علی، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)ضلع راولپنڈی شوکت جنجوعہ،صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، کرنل (ر) مسعود عباسی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر، ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان، پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج کہوٹہ مسز رضوانہ ایوب، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال،صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ ڈاکٹر عار ف قریشی، سابق صدر کہوٹہ با رراجہ سعید احمدایڈووکیٹ، صدر کہوٹہ بار راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ،جماعت اسلامی کے رہنما ملک عبدالرؤف، سردار مسعود، سابق چیئر مین بلددیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، سابق وائس چیئرمین بلدیہ کہوٹہ چوہدری بشیر الدین، سابق کونسلر قاضی عبدالقیوم، صدر مسلم لیگ (ن) بیور راجہ نزاکت، صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ راجہ رفاقت جنجوعہ، جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی، عاصی جنجوعہ،صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ ملک منیر اعوان،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم شمس توحید د عباسی نے پریس کلب کہوٹہ کے نو منتخب سرست اعلیٰ سید افضل چوہان،صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر، سینیئر نائب صدر ملک محمود اختر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،ملک زاہد مبین،کبیر جنجوعہ، راجہ شاہد اجمل، ملک دانیال، ندیم چوہان، افضال شمسی، اور سینیئر صحافی حاجی عبدالرشید سمیت تمام ممبران، عہدیداران پریس کلب کہوٹہ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے۔کہ پریس کلب کہوٹہ کے بانی بزرگ صحافی محمد ایوب صوفی، اور سینیئر صحافی حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے حق و سچ پر مبنی صاف ستھری صحافت کو فروغ دیں گے۔ صوفی محمد ایوب اورراجہ گلشن ضمیر نے ہمیشہ قلم کی حرمت کو برقرار رکھا۔ ان کی خدمات راولپنڈی ڈویژن بھر میں ناقابل فراموش ہیں۔


Picture of the day, Wedding of Raja M Zubair

Show More

Related Articles

Back to top button