DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Public safety concern after bridge collapses linking Sahi village with Bamlot in uc MMoawara

کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ کے گاؤں ساعی اور بملوٹ کی عوام جدید دور میں بھی مسائل کا شکار

کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ کے گاؤں ساعی اور بملوٹ کی عوام جدید دور میں بھی مسائل کا شکار۔گاؤں کو شہر سے ملانے والا واحد راستہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار برساتی نالے پر موجود فر شی بھی ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی سے فی الفور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ کے گاؤں ساعی او ر بملوٹ کو جانے والا واحد راستہ جو دکھالی بر ساتی نالے سے جاتا ہے وہ کافی عر صے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی بہت سی حکومتیں آہیں سب نے ان سے صرف ووٹیں لیں کام کے حوالے سے ان کو صرف لارے لپے میں رکھا الیکشن 2018میں انہوں نے تبدیلی سر کار کے موجودہ منتخب ایم این اے کو اپنا ووٹ دیا مگر انہوں نے بھی ایک سال ہونے کو ہے مڑ کر ان کا حال تک ناں پوچھا ابھی ساون شروع نہیں ہوا جب ساون کی بارشیں ہونگی تو کہوٹہ شہر سے ان کا زمینی رابطہ ختم ہو جائے گا اہلیان علاقہ نے بذریعہ اخبار موجودہ ایم این اے سے مطالبہ کیا ہے ہم اہلیان علاقہ کا یہ درینہ مسلہ فی الفور حل کیاجائے تاکہ ہماری سب سے بڑھی مشکل کا خاتمہ ہو سکے۔

Kahuta; Their is public safety concern after bridge collapsed linking Sahi village with Bamlot in union council Moawara. Local MNA Sadaqat Ali Abbassi is asked to take notice of the situation.


پریس کلب کہوٹہ کا اجلاس اتفاق رائے سے تنظیم سازی مکمل کر لی گئی، راجہ عمران ضمیر صدر

Raja Imran Zamir elected President press club Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پریس کلب کہوٹہ کا اجلاس اتفاق رائے سے تنظیم سازی مکمل کر لی گئی۔سینئر صحافی سعید افضل چو ہان سر پرست اعلیٰ، راجہ عمران ضمیر صدر، ملک محمود اخترسنیئر نائب صد ر جبکہ اصغر حسین کیانی کو جنر ل سکر ٹری منتخب کیا گیا۔صحافیوں کے حقو ق کی جنگ ہر محا ذ پر لڑیں گے۔قلم کی حرمت بر قرار رکھیں گے۔ صحافیوں کے حقوق کا تخفظ کیا جا ئے گا۔ با نی پر یس کلب کہوٹہ صوفی محمد ایوب مر حوم اور راجہ گلشن ضمیر کے مشن کو جا ری رکھیں گے۔پر یس کلب کہوٹہ کا اجلاس زیر صدارت بزرگ صحافی حاجی عبد الر شید منعقد ہو ا۔ اجلا س میں حاجی عبد الر شید نے پر یس کلب کہوٹہ کے خالی عہدوں سرپر ست اعلیٰ کے لیے سینئر صحافی سعید افضل چو ہان اور صدر عمران ضمیر کا نام تجویز کیا۔ جس کی تمام ممبران نے تائید کی اور بلا مقابلہ انتخاب کیا۔اس موقع پر اتفا ق رائے سے سینئر نا ئب صدر کے لئے ملک محمود اختر، جنرل سیکر ٹر ی اصغر حسین کیا نی، نائب صدر اول ملک زاہد مبین، نا ئب صدر دوئم ندیم سرفراز چو ہان، راجہ شاہد اجمل فوٹو گرافر، افضال شمسی سیکرٹر ی اطلاعات و نشریات،ملک دانیا ل محمود فنا نس سیکرٹر ی،خاور ریا ض قادری لیگل ایڈوائز منتخب ہو گئے۔اس مو قع پر اجلاس میں کبیر جنجو عہ، افتخار غوری، ارسلان کیانی، عثمان ضمیر، احتشام کیانی، سہیل کیانی ممبران پر یس کلب کہوٹہ موجود تھے۔اجلا س کے آخر میں بزرگ صحافی صوفی محمد ایوب مر حوم اور راجہ گلشن ضمیر مر حوم کی جر ت مندانہ اور دلیرانہ صحافت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اور ان کی روح کی ایصال ثو اب کے لیے دعا مغفرت کی گئی۔

 


راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کی طرف عشائیہ

Raja Sagheer Ahmed holds reception for Raja Basharat

راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کی طرف عشائیہ۔ صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ سمیت 10ممبر ان پنجاب اسمبلی،یوسیز چیئرمینز، کونسلرز سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل سید مراد شاہ غازی ؒ کے عر س کے سلسلے میں منعقدہ کبڈی میچ جوراجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کے انتظام منعقدہوااس میچ میں بطور مہمان خصوصی صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ، ممبر ان صوبائی اسمبلی ملک تیمور، عمار صدیق،میجر لطاسب، حاجی امجد، چوہدری عدنان،عمر تنویر بٹ،چوہدری جاوید کوثر،ملک جمشید الطاف کھنڈا،میجر لطاسب ستی، ایم این اے صداقت عباسی کے پی ایس قدید عباسی،راجہ طارق محمود مر تضیٰ،فیاض جنجوعہ،انجینئر راجہ بلال،راجہ ثقلین آف ممیام اور سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔میچ کے اختتام پر راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ سمیت 10ممبر ان پنجاب اسمبلی،یوسیز چیئرمینز، کونسلرز سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔راجہ صغیر احمدنے اپنے معززمہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانو ں کے ساتھ کی۔تمام معزز مہمانوں نے اپنے میزبان راجہ صغیر احمد کا شکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button