AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Haji Zulfiqar Ali Khan pays tribute to late Sardar Abdul Qayum Khan

مجاہداول سردار عبدالقیو م خان ریاست جموں وکشمیر کے مایہ ناز سیاستدان تھے, حاجی ذوالفقار علی خان

چکسواری(نامہ نگار) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی سالاراعلے حاجی ذوالفقار علی خان نے کہاہے کہ مجاہداول سردار عبدالقیو م خان ریاست جموں وکشمیر کے مایہ ناز سیاستدان تھے جن کی صلاحیتوں کا اعتراف مخالفین دل سے کرتے تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے معیار زندگی کوبلندکرنے اورتحریک آزادی کشمیر کومنطقی انجام تک پہنچانے کے لئے وقف کردی آج انہیں ہم سے بچھڑے ہوئے چاربرس بیت گئے ہیں مگران کی یادیں آج بھی تازہ ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاہے اس موقع پرمسلم کانفرنس ضلع میرپور کے نائب صدر حاجی عبدالجبار ٹھیکیدار حاجی محمدصابرچودھری رخسار ایوب اور چودھری نثار احمدبھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ مجاہداول سردارعبدالقیوم خان کی چوتھی برسی کے موقع پرحلقہ نمبردوچکسواری سے مسلم کانفرنسی کارکنوں کاایک بڑاقافلہ دھیرکورٹ جاکربرسی کی تقریب میں شرکت کرے گا


چکسواری(نامہ نگار)ایس ایس پی ضلع میرپور راجہ عرفا ن سلیم کی ہدایات پرعمل درآمدکرتے ہوئے پولیس تھانہ چکسواری کاجنرل ہولڈاپ بدون کاغذات لائسنس 19موٹرسائیکل ضبط اور9کے چالان کیے جبکہ چھ گاڑیو ں کے شیشوں پرلگے کالے پیپرزاتروادیے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کی خصوصی ہدایات پرعملدرآمدکرتے ہوئے پویس تھانہ چکسواری ایس ایچ اوزوہیب طاہرنے شاہنواز اے ایس آئی ہیڈکانسٹیبل اکرم بیگ اوردیگرکے ہمراہ میرپور کوٹلی شاہراہ پرنزدنیوٹاؤن چکسواری کے باہرناکہ لگارکرموٹرسائیکل اورگاڑیوں کے کاغذات چیک کیے بدونس کاغذات و لائسنس 19موٹرسائیکل ضبط کرلیے 9کے چالان کیے جبکہ 6گاڑیوں کے شیشوں پرلگے کالے پیپرزاتروادیے ایس ایچ او نے اس موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ والدین اپن کمسن بچوں کوموٹرسائیکل اورگاڑیاں ہرگز نہ چلانے دیں اگرکوئی کمسن بچے کوڈرائیوینگ کرتے ہوئے دیکھاگیاتواس کے والدین سے باز پرس کی جائے گی انہوں نے کہاکہ موٹرسائیکلوں کے حادثات میں زیادہ ترکمسن ڈرائیور ملوث پائے جاتے ہیں لہذا والدین اپنے بچوں کی زندگیوں کومحفوظ بنانے اورحادثات سے بچانے کے لئے انہیں ہرگز موٹرسائیکل اورگاڑی نہ دیں


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی ایڈ یشنل سیکرٹری اطلاعات چودھری عظیم بخش نے کہا ہے کہ میرے سیاست میں آنے کا مقصد عوامی خدمت ہے میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ عوام کے مسائل بلاتفریق حل کروں پچھلے تین برسوں کے دوران مجھ سے جو بن پڑا وہ میں نے کیاہے چک سواری پنیام پنڈ خورد اور فیض پور شریف کی عوام کا مشکور ہوں کہ سابقہ الیکشن میں انھوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور میرئے کہنے پر ن لیگ کے امیدوار کوووٹ دیے حضرت مولانا پیر محمد عتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ اورکیپٹن محمد سرفراز خان کا تعلق فیض پور شریف کی عظیم دھرتی سے ہے فیض پور شریف کے لوگ با شعورہیں اور ہمیشہ انھوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈھانگری بالا (فیض پور شریف) میں مسلم ن لیگ کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر پروفیسر گلبہار صدر بشارت حسین خواجہ ادریس راجہ مظہر اقبال ڈاکٹر چوھدری صندل آف دھمیال صوفی مطلوب حسین مغل اور دیگر بھی موجود تھے عظیم بخش چودھری نے کہا کہ ہم رواداری کی سیاست کے قائل ہیں اور سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں میرئے دروازے عوام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں گذشتہ چالیس برسوں سے حلقہ دو کی عوام کا استحصال ہوتا رہا ہے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے گے ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوا متاثرین منگلا ڈیم اپ ریزنگ کے مسائل فوری طور پر حل ہونے چاہیے خاسکر ذیلی کنبوں کو پلاٹ جلد سے جلد الاٹ کیے جائیں تاکہ وہ اپنے مکانات تعمیر کر کے رہاہش اختیار کر سکیں۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button