DailyNewsHeadlineKallar Syedan
Kallar Syedan; Municipality Kallar Syedan announce heavy taxes for the new financial year
بلدیہ کلر سیداں نے نئے مالی سال میں اپنی ٹیکسوں میں بھاری اضافے کا فیصلہ
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)بلدیہ کلر سیداں نے نئے مالی سال میں اپنی ٹیکسوں میں بھاری اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے 19اگست تک اعتراضات طلب کر لیے گئے ہیں،کلر سیداں کے صارفین پانی پر بھی بم گر ا دیا گیا اب یہ 300روپے ماہانہ کے بجائے 70روپے فی یونٹ ادا کریں گے اور ایک یونٹ ایک ہزار لیٹر پر مشتمل ہو گی تمام گھروں میں پانی کے میٹر نصب کیے جائیں گے جبکہ کمرشل صارفین ماہانہ 800روپے کے بجائے 120روپے فی یونٹ ادا کریں گے گھریلو کنکشن کی فیس میں 1500سے 2000روپے اور کمرشل فیس میں 3000سے 4000روپے کر دیا گیا۔سرکاری پانی استعمال کر نیوالے سروس سٹیشن بھی فی یونٹ 120روپے ادا کریں گے تمام سرکاری دفاتر دینی مدارس سکولز اور مساجد میں بھی فی یونٹ 100روپے پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی اور جہاں میٹر نصب نہ ہوں گے وہاں کابل اب 300کے بجائے 1000ادا کرنا ہو گا۔پٹرول اور تیل کی ایجنسیوں کی سالانہ فیس میں بھی8ہزار کا اضافہ کر کے اسے 30ہزار روپے کر دیا گیا۔کلر سیداں میں جنرل بس سٹینڈ نہ ہونے کے باوجود بلدیہ نے شہر کی تمام سڑکوں پر اڈا فیس نافض کر دی ہے اے سی بس سروس اب 20روپے کے بجائے 50روپے کوسٹر15روپے سے 50روپے ویگن سروس 10روپے سے 30روپے سوزوکی 10روپے سے 30روپے فی پھیرا اضافہ کر دیا گیا فی رکشہ یومیہ 20روپے اڈا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔دوکانوں کے بورڈ ٹیکس 500روپے سالانہ کے بجائے 200روپے ماہانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا گھریلو نقشہ فیس 2روپے سے بھڑا کر 5روپے فی مربع فٹ کر دی گئی گھریلو نقشہ کی خلاف ورزی کرنے پر اب 15روپے فی مربع فٹ جرمانہ وصول کیا جائے گا۔سی این جی اور پٹرول پمپ کی تنصیب کے لیے 50ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے تمام گیس ایجنسیز سالانہ فیس 2ہزار کی بجائے 5ہزار ادا کریں گے گیس سیلنڈر کی دوکان کا سالانہ ٹیکس 500سے بڑھاکر 2ہزار روپے کر دیا گیاروئی کی مشین کا ٹیکس بھی اب2ہزار روپے کر دیا گیا،سیمنٹ کے بلاک بنانے والی تمام فیکٹریاں اب ایک ہزار کے بجائے دو ہزار روپے سالانہ دیں گی۔نسوار،تمباکو،بناسپتی گھی ا ور تما م اشیائے خوردنی فروخت کرنے والوں پر بھی فی کس ٹیکس میں بھاری اضافہ کر دیا گیا اور شہریوں سے ان تجاویز پر اعتراضات 19اگست تک جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔
Kallar Syedan; The Municipality Kallar Syedan have announced heavy taxes for the new financial year, Which have left public fuming, Here are list of some of the taxes increased on.
Water rates instead of 300 Rps per month will now be charged at 70 Rps per unit, while the commercial rates are 120 Rps per unit. The connection charge will go up to 2000 Rps while commercial price is 4,000 Rps.
The petrol agencies will pay 30,000 instead of current 8,000 Rps. Shopkeepers will be charged 2,000 instead of current 500 rps. all new charges will come to effect from 19th August.
کلر سیداں میں بے لگام رکشاؤں نے نظام زندگی کو بری طرح سے درہم برہم کر دیا
Rikshaw drivers in Kallar Syedan deplored for effecting public badly
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں بے لگام رکشاؤں نے نظام زندگی کو بری طرح سے درہم برہم کر دیا ہے،دو کلو میٹر طویل کلر سیداں شہر میں دو سو سے زائد رکشے دن دناتے پھرتے ہیں بیشتر رکشوں پر نمبر پلیٹ ہی نہیں اور درجنوں رکشے کمسن بچے چلاتے نظر آتے ہیں اور ہر مصروف جگہ پر یہ کھڑے ہو کر گاڑیوں کی آمدورفت میں دانستہ خلل ڈالتے ہیں رکشہ اور ریڑھی بانوں نے کلر سیداں کے شہریوں کا سکون غارت کر رکھا ہے یہ کسی قانون ضابطے کے پابند ہیں نہ ہی اس کو مانتے ہیں جبکہ کئی ایک با اثر افراد ان کی پشت پنائی پر موجود ہیں جس کی وجہ سے بلدیہ اور سٹی ٹریفک پولیس حرکت میں نہیں آتی۔بلدیہ کی جانب سے ریڑھی بانوں کے خلاف کاروائی کے آغاز سے ہی بڑے بڑے نامور حکومتی افراد سفارشی ٹیلی فون کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں اور جس کے بعد بلدیہ اپنی بے بسی کی بدولت انہیں پھر چھوڑنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔
کلر سیداں پولیس نے چوآخالصہ اور چوکپنڈوری میں کاروائی کر کے بیس لیٹر شراب اور تین سو پندرہ گرام چرس برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا
3 Men arrested in possession of alcohol and drugs in Chauk Pindori and Choa Khalsa
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے چوآخالصہ اور چوکپنڈوری میں کاروائی کر کے بیس لیٹر شراب اور تین سو پندرہ گرام چرس برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر محمد بشارت عباسی نے اپنے عملے کو منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی ٹاسک دیا تھا جس پر اے ایس آئی محمد فیاض اپنے عملے کے ہمراہ چوآخالصہ چوک میں موجود تھے کہ ٹکا ل کی جانب سے ایک شخص پیدل چلتا آیا جس نے پولیس کو دیکھ کر واپس پلٹنے کی کوشش کی تو پولیس نے اسے قابو کر لیا،ملزم جاوید اقبال ولد فرزند علی بٹ ساکن پکا کھو بیول کو گرفتا ر کر کے اس کے قبضے سے دس لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاجبکہ کچھ ہی دیر بعد ایک اور ملزم ابرار حسین ولد اقبال بٹ کو قابو کر لیا گیا جس کے قبضے سے تین سو پندرہ گرام چرس برآمد ہوئی،تیسری کاروائی اے ایس آئی شمریز اسلم نے چوکپنڈوری کے قریب کی جہاں ملزم ظریف ولد گوڑہا سکنہ پکھڑال کے قبضے سے بھی دس لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا اور تینوں ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔
کہوٹہ کے نوجوان صحافی انعام الحق قریشی عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے
Journalist Inam Ul Haq Qureshi returns from umrah
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کہوٹہ کے نوجوان صحافی انعام الحق قریشی عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے مسلم لیگ ن کے مقامی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،اصغر حسین کیانی،محمود اختر،راجہ عمران ضمیر، کبیر جنجوعہ،ملک دانیال،ارسلان اصغر کیانی، اکرام الحق قریشی، چوہدری عبدالخطیب،شہزاد رضا، چوہدری محمد اشفاق، آصف علی شاہ اور دیگر نے انہیں عمرے کی ادائیگی پر دلی مبارکباد دی ہے۔