سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، انوار الحق راجہ سے) بدبخت بیٹے نے ڈنڈا مار کر 65سالہ بوڑھی ماں کو قتل کر دیا، سابق چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے اہل محلہ سے مل کر ملزم پر قابو پالیا۔ملزم پولیس کے حوالے، تفصیلات کے مطابق منیر حسین ولد غلام نبی عرف جیلو عمر تیس سال جو کہ نشے کا عادی ہے نے معمولی باز پرس پر ڈنڈہ مار کراپنی بوڑھی ماں کو قتل کر دیا۔ ملزم جوکہ ہیروئین پینے کا عادی تھا والدہ کو نشہ کر نے کے لیے پیسے دینے کے لیے تنگ کر تا تھا۔ منیر حسین جو کہ شادی شدہ تھا اور اس کا ایک بیٹا بھی ہے۔وہ ٹریکٹر ٹرالی پر مزدوری کر تا تھا اور جو کماتا نشہ پر لگا دیتا۔ جس کی وجہ سے اس کا گھر میں روزانہ جھگڑا ہو تا تھا۔ ملز م قتل کے بعد فرار ہو نے کی کوشش میں تھا کہ سابق چیرمین راجہ ندیم احمد نے اہل محلہ کی مدد سے ملزم کو قابو کر کے ایک کمرے میں بند کر دیا اور بعدازاں حوالہ پولیس کر دیا۔ اس واقعہ کا افسوس ناک پہلو یہ ہے اس قتل کی بنیادی وجہ ہیروئین کا بے تحاشہ استعمال بنا اور ایک نوجوان نے نشے کی حالت میں ماں جیسی مقدس ہستی کو قتل کر دیا۔ علاقہ میں منشیات کا استعمال روز بروز بڑھ رہا ہے جس سے چوری، ڈکیتی اور قتل وارداتیں ہو رہی ہیں۔ اہل علاقہ نے علاقہ میں منشیات کی بڑھتی ہو ئی لعنت پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے قانون نافذ کر نے والے اداروں سے فو ری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan; Munir Hussain, 30, son of Ghulam Nabi of Sakot has murdered his own mother with stick after being high on drugs. Munir was arrested by local villagers and handed to police.