DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; It is time to join IESCO sub division Jatli, Sukho and Daultala along with 18 other union councils to make a new sub division

آئیسکو سب ڈویژن جاتلی،سکھواور دولتالہ مرکز کی کم از کم 18یونین کونسلوں کو ملا کر آئیسکو ڈویژن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے

جاتلی(نامہ نگار)آئیسکو سب ڈویژن جاتلی،سکھواور دولتالہ مرکز کی کم از کم 18یونین کونسلوں کو ملا کر آئیسکو ڈویژن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے محکمہ ڈویژن کا قیام عمل میں لا کر فرینڈلی کمپنی کا ثبوت دے اور اس کی بلڈنگ گریڈ اسٹیشن جاتلی میں تعمیر کی جائے سیاسی و سماجی حلقوں اور صارفین کا آئیسکو چیف اسلام آباد سے دیرینہ مطالبہ تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی سالوں سے آئیسکو واپڈا جس طریقے سے صارفین کی مشکلات کے ازالے کے لیے سرکلوں میں خطیر فنڈز لگا کر نئے فیڈرز کا قیام اورجو بجلی کے پول آبادی کے اندر نصب ہیں اور وہ انسانی زندگیوں کے خطرہ ہیں ان قیمتی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ان کی شفٹنگ کے لیے دن رات ان منصوبوں پر کا م کر رہی ہے یہ ایک قابل ستائش عمل ہیں اس سے اب تک ہزاروں صارفین مستفید ہو رہے ہیں وہی پر موجودہ دور میں دولتالہ مرکز جو کہ کم از کم 18یونین کونسلوں کو آپس میں ملا کر آئیسکو ڈویژ ن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہیاس کا قیام عمل میں لا کر آئیسکو فرینڈلی کمپنی کا ثبوت دے جاتلی گریڈ اسٹیشن جاتلی میں محکمہ واپڈاکا 30کینال سے زاہد کا رقبہ خالی پڑا ہوا ہے محکمہ واپڈا اس رقبے کو اپنے زیر استعمال لا کر یہاں پر ڈویژ ن، آئیسکوریونیوآفس بلڈنگ کی تعمیراور ان میں کام کرنے والے ملازمین کی رہائشی کواٹر بھی یہاں پر تعمیر کیے جائیں بجائے اس کے کہ محکمہ پرائیویٹ بلڈنگ لے کر اس کا سالانہ لاکھوں روپے کرایہ ادا کر یں آفس کے قیام سے محکمہ کو ماہانہ لاکھوں روپے کا فائدہ مل سکتا ہے سیاسی و سماجی حلقوں اورصارفین نے آئیسکو چیف اسلام آباد سے اس دیرینہ مطالبے کوعملی جامہ پہنانے کے لیے ترجیع بنیادوں پر اس پر کام شروع کرنے کے احکامات صادر کیے جائیں

Gujar Khan; It is time to join IESCO sub division Jatli, Sukho and Daultala along with 18 other union councils to make a new sub division. This was the new demand made to IESCO chief Islamabad. The new sub division was requested to be based in Jatli.


تعزیت

جاتلی(نامہ نگار)نشان حیدر پریس کلب جاتلی کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ پرویز منعقد ہوا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نشان حیدر پریس کلب جاتلی کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں نامور سئنیر صحافی ریاض چشتی کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گی

Show More

Related Articles

Back to top button