DailyNewsKahuta

Kahuta; Malik Ashir Nadim achieves top position at Bahria foundation school with 1038 marks out of 1100

ہونہار طالب علم ملک عاشر ندیم کااعزاز

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ہونہار طالب علم ملک عاشر ندیم کااعزاز۔ فیڈرل بورڈ اسلام سے میڑک کے امتحان ٹوٹل نمبر1100میں سے 1038نمبر حاصل کر کے اپنے سکول میں نمائیاں پوزیشن حاصل کی۔ ملک عاشر ندیم ولد ملک ندیم آفتاب جو چھنی اعوان کہوٹہ کا رہائشی او ر بحریہ فنڈویشن سکول کہوٹہ کا طالب علم ہے۔ملک عاشر ندیم کے والد محترم ملک ندیم آفتاب کہوٹہ کے معروف تاجر ہے اور کہوٹہ مچھلی چوک کہوٹہ میں ان کا اپناذاتی بہت بڑا کاروباری مر کز ہے۔ملک ندیم آفتاب کا ان کے بیٹے کی شاند ار کامیابی پر اشر ف حسین کیانی،عاصم ستی، راجہ الیاس جیولرز، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ نے مبارکباد دی ہے اور ان کے بیٹے کو آنے والی زندگی میں مزید کامیابیاں حاصل کر نے کی دعا دی ہے۔


سابق ممبر ضلع کونسل راجہ ظفر بگہاروی کی طرف سے ظہر انہ

Raja Zaffar Bagharvi holds reception

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر ضلع کونسل راجہ ظفر بگہاروی کی طرف سے ظہر انہ۔سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات کی شر کت۔کہوٹہ کے قریب ترکھیاں کے مقام پر موجودراجہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قمر یعقوب کے فارم ہاوس پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل، سابق چیئرمین یوسی دوبیر ن خورد راجہ ظفر بگہاروی نے ایک پر تکلف ظہرانہ دیا جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات راجہ قمر یعقوب، ملک نصیر، چوہدری اعجازماڈل ٹاون،چوہدری سجاد،رضوان کیانی مناء، نمبر دار فیصل، چوہدری فیصل، چوہدری اعجاز سہالہ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت اشتیاق احمد ستی،چوہدری آصف،راجہ شاہد تاج، چوہدری شاہد مٹھو،راجہ آفاق قمر،ممبر رمضان،ممبر ان پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اور کبیر جنجوعہ سمیت افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ ظفر بگہاروی نے اپنے مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی تمام مہمانوں نے اپنے میز بان راجہ ظفر بگہاروی کا شکر یہ ادا کیا۔


کہوٹہ کلب کے قریب عبد الرحمن اختر کیانی کے سٹیل اینڈ سیمنٹ سٹور نامی کارباری مر کز کا افتتاح

Abdul Rehman Akhtar opens steel and cement store

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کلب کے قریب عبد الرحمن اختر کیانی کے AKسٹیل اینڈ سیمنٹ سٹور نامی کارباری مر کز کا افتتاح۔سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات کی شر کت۔گذشتہ روز کے موقع پرکہوٹہ کلب کے قریب عبد الرحمن اختر کیانی کے AKسٹیل اینڈ سیمنٹ سٹور نامی کارباری مر کز کا افتتاح ہو ا جس میں عبد الرحمن اختر کیانی کے والد محترم اختر کیانی،مولانا قاری عثمان عثمانی،مولاناعبد الشکور حمادی،سابق ممبر ضلع کونسل راجہ ظفر بگہاروی، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ سید ذرین شاہ، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ،سابق چیئرمین راجہ ظہور اکبر،چوہدری ابرار،راجہ زاری،رضوان کیانی مناء،سابق کونسلر راجہ ندیم احمد، مختار احمد قریشی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے کی اور انہوں نے عبد الرحمن اختر کیانی کو مبارکباد پیش کی اور ان کے کاروبار میں بر کت کے لیے دعا بھی دی۔


تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کا راجہ شوکت کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی۔کہوٹہ کے علاقہ دوپری کے رہائشی راجہ شوکت کی اہلیہ اور اجہ ساجد کی بھابھی جان گذشتہ ہفتے وفات پا گیں تھی گذشتہ روزراجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصا ل ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button