DailyNewsGujarKhan

Bewal, Gujar Khan; Annual urs mubara of Syed Atiq ullah Shah Qadri urs mubrak celebrated

خادم آستانہ ڈاکٹر سید عامر علی شاہ وارثی کے جدِامجد سید عتیق اللہ شاہ قادری کا سالانہ عرس

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ اولیائے اکرام کے آستانے رشد و ہدایت کے سر چشمے ہیں یہاں سے ہر کوئی فیض یاب ہوتا ہے اولیائے اکرام کی زندگیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں جن پر چل کر ہم دنیا اور آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔انہی لوگوں کی وجہ سے دین پھیلا اللہ کے پسندیدہ بندے ہی ہمارے لیے نمونہ ہیں ان لوگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم نجات حاصل کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار علامہ صاحبزادہ افتخار حسین ہاشمی نے خادم آستانہ ڈاکٹر سید عامر علی شاہ وارثی کے جدِامجد سید عتیق اللہ شاہ قادری کے سالانہ عرس کے موقع پر کیااس موقع پر نوجوان سکالر شعلہ بیان مقرر علامہ علامہ محمد کامران نقشبندی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ولی اللہ نے جس طرح دین کی خدمت کی اور حضرت محمد ﷺ کا پیغام دنیا کے کونے کونے میں پھیلایاوہ اپنی مثال آپ ہیں ہمیں چائیے کہ اللہ کے نیک بندوں کے راستے پر چلیں تاکہ دین مصطفی پر حقیقی معنوں میں عمل ہو سکے۔اس موقع پر علامہ محمد اکرام نقشبندی نے بھی خطاب کیاتلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری یاسرنے حاصل کی اور ہدیہ نعت سہیل چشتی نے پیش کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ محمد مہربان نے سر انجام دئیے اس موقع پر قاری قیصر شہزاد،حاجی محمد صدیق دیگر علمائے اکرام اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ خصوصی دعا ڈاکٹر سید عامر علی شاہ وارثی نے کی اور آخرمیں عوام میں لنگر تقسیم کیاگیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button