DailyNews

Chakswari; Two terms of ex PM Ch Abdul Majid praised by Ch Munir Akhtar of village Dangri Bhadur

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے اپنے دور اقتدار کے دوران جہاں آزاد خطہ کے اندر تمام شاہرات کے منصوبہ جات کی منظوری دی

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکے مرکزی راہنماچودھری منیراخترآف ڈھانگری بہادر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے اپنے دور اقتدار کے دوران جہاں آزاد خطہ کے اندر تمام شاہرات کے منصوبہ جات کی منظوری دی، میڈیکل کالجز، یونیورسٹیاں،کالجز،سکولز اپ گریڈیشن کرنے اور دیگر ضروریات کے ساتھ تعلیمی شرح بڑھانے کے لیے بھی خاص توجہ دی چند ایسے ادارہ جات جن کی از سر نو ع عمارات کی تعمیرات کروائی گئی۔ گرلز ہائی سکول خان آباد، بوائز ہائی سکول پوٹھہ بینسی، ویمن اسٹیڈیم اسلام گڑھ، گرلز ڈگری کالج چکسواری، گرلز ہائی سکول پلاک، بوائز ہائی سکول پلاک چترپڑی کے مقام پر بے سہارا غریبوں کے لیے پانچ سو کنال رقبہ قبرستان سمیت میرپور ضلع میں بلڈنگ سپریم کورٹ، بلڈنگ ہائی کورٹ، بلڈنگ شریعت کورٹ، ریسٹ ہاؤس پی ڈبلیو ڈی سمیت زیر تعمیر 435کلو میٹر شاہرات ان تمام تعمیر شدہ اور زیر تعمیر منصوبہ جات کا کریڈٹ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کو جاتا ہے۔ جنہوں نے مشکل ترین حالات میں حکومت کر کے آئندہ آنے والی حکومتوں کے لیے آسانیاں پیدا کر دیں۔ حلقہ ایل اے 2چکسواری، اسلام گڑھ کے عوام اب تبدیلی محسوس کر رہے ہیں۔ ترقیاتی کاموں میں شفافیت پاکستان پیپلز پارٹی کاطرہ امتیاز رہا ہے۔ حلقہ ایل اے 2چکسواری، اسلام گڑھ کی عوام کو تمام درپیش مسائل کا خاتمہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید کی اولین ترجیح ہے۔


چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ممتازسیاسی وسماجی راہنمامنشی چودھری عبدالرشیدآف بوعہ یونین کونسل فیض پورشریف نے کہاہے کہ رٹھوعہ چک ہریام پل کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے اہلیان میرپور احتجاج کرنے پرمجبور ہوئے ہیں ابھی تک ان کااحتجاج پرامن ہے اوراپنے پرامن احتجاج کے ذریعے پل کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر کاسبب بننے والے ذمہ داروں کویہ سمجھارہے ہیں کہ انہوں نے اہل میرپور کے ساتھ جوظلم کیاہے اس کاانہیں حساب دیناہوگااور اہل میرپور ان سے حساب لیں گے واپڈانے منگلاڈیم کی توسیعی منصبوبے میں پل کی تعمیر کا جوپراجیکٹ دیاجواہل میرپور حق تھااورہے اہل میرپور نے دوباراپنے گھربار قیمتی زمینیں اورآباواجداد کی قبریں منگلاڈیم کے پانی کی نظر کی ہیں اس عظیم قربانی کاصلہ ناانصافی کی صورت میں دیاگیااوردیاجارہاہے جوناقابل برداشت ہے عوام کے صبرکاپیمانہ لبریز ہورہاہے اس سے قبل کی اندرون وبیرون ملک سے جاری پرامن تحریک کوئی اورشکل اختیارکرجائے پل کی تعمیر کاادھور اکام فوری طورپرمکمل کیاجائے اس غیرمعمولی تاخیر کاازالہ کیاجائے اوراس کے ذمہ داروں کاتعین بھی کیاجائے اورانہیں اپنے کیے کی سزابھی دی جائے رٹھوعہ چک ہریام پل کی عدم تعمیر کے خلاف احتجاجی تحریک اورتحریک تکمیل شروع کرنے اوراس کی حمایت کرنے والوں کادلی شکریہ اداکرتاہوں اورانہیں ان کے شاندارکردار پرخراج تحسین پیش کرتاہوں انہوں نے ان خیالات کااظہارصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاہے۔


چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چکسواری پریس کلب کے سابق صدر افراز محمودراجہ نائب صدر معظم علی چودھری اور آزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی میڈیاکوآرڈی نیٹر چودھری اللہ دتہ بسمل نے گزشتہ روز ڈڈیال جاکرڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹرمحمداسحاق کے بھائی حاجی ڈاکٹرعبدالروف کے انتقال پرملال پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button