کلر سیداں (اکرا م الحق قریشی)شادی شدہ عورت کو مبینہ طور پر اغواء کر نے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔محمد یسین سکنہ بھورہ حیال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ عرصہ تقریبا 15 سال قبل میری شادی مسماۃ رضوانہ بی بی سکنہ بروٹہ کلر سیداں کے انجام پائی تھی جس کے بطن سے میرا ایک بیٹا بھی ہے۔میں محنت مزدوری کرتا ہوں اورعرصہ ایک سال قبل،میری بیوی گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنے والدین کے پاس چلی گئی تھی۔ میرے والدین تحصیل سوہاوہ میں رہتے ہیں جبکہ میں بھی محنت مزدوری کے سلسہ میں ان کے پاس ہی رہتا ہوں۔جب میں اپنی بیوی کو لینے سسرال گیا تو میرے سسر محمد فاضل نے مجھے بتایا کہ وہ بیمار ہو گیا تھا اور اس کی بیماری کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے مسمی وارث خان سکنہ کالی کھینگر گوجرخان،رضوانہ بی بی کو ورغلا پھسلا کر اپنے ہمراہ لے گیا ہے۔ میرا 12 سالہ بیٹا معذور ہے جسے میری بیوی میری ہمشیرہ کے پاس بروٹہ ہی چھوڑ گئی تھی۔میری بیوی رضوانہ کو وارث خان نے ورغلا پھسلا کر حرام کاری کی غرض سے اغواء کر لیا جبکہ اغواء میں مسمیان عاقب حسین اور محمد ریاض بھی برابر کے شریک ہیں۔
Kallar Syedan; A Police case has been registered by Mohammad Yasin of village Borra Hayal, In which he alleges that his wife was abducted from her parents home by Waris Khan, Aqib Hussain and Mohammad Riaz. Police have registered the case and are investigating.
ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کا خاتمہ ہے, ہارون کمال ہاشمی
Corruption is the biggest obstacle facing Pakistan, Haroon Kamal Hashmi
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اداروں کو کرپشن سے پاک کرنا اور انہیں عوام دوست بنانا حکومت کی اولین ترحیج ہے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے پی ٹی آی راولپنڈی کے ڈویژنل صدر ہارون کمال ہاشمی سے لاہور میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کا خاتمہ ہے اداروں میں اصلاحات کی جارہی ہیں انہیں سیاسی مداخلت سے مکمل طورپر پاک کر دیا جائے گا دوردراز کے علاقوں میں بھی بہتر صحت کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے راولپنڈی کے ہسپتالوں کو بھی بہتر بنانے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے کہوٹہ میں ریڈیالوجسٹ کی تعنیاتی 1122کی بحالی کلر سیداں کہوٹہ کوٹلی ستیاں مری ٹیکسلا گوجرخان کے علاوہ اٹک چکوال جہلم کی طبی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہارون کمال ہاشمی نے کہوٹہ ٹی ایچ کیو میں ریڈیالوجسٹ کی فوری تعنیاتی ریسکیو کی بحالی سمیت کلرسیداں اور دیگر اضلاع کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے فوری احکامات جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
پیشہ ور بھکارنوں کی نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پر یلغار
Invasion of professional beggars at new Islamabad airport
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پیشہ ور بھکارنوں کی نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پر یلغار بیرون ممالک سے آنے والوں کا اس وقت تک پیچھا کیا جاتا ہے جب تک وہ انہیں ادائیگی نہ کر دیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے پیشہ ور بھکارنوں نے نیو اسلام آباد ائرپورٹ کو اپنی سرگرمیوں کا بڑا مؤثر ذریعہ بنا لیا ہے یہ کثیر تعداد میں بین الاقوامی آمد کے ٹرمینل کے باہر مسافروں کو خوش آمدید کہنے آنے والوں کے درمیان کھڑی ہو جاتی ہیں اور مسافر کے باہر نکلتے ہی اس کے گھرد بھوکی گدھوں کی طرح جھپٹ پڑتی ہیں اور اس وقت تک وہ ان مسافروں کا پیچھا کرتی رہتی ہیں جب تک ان کو خیرات وصول نہیں ہو جاتی اس طرح نیو الام آباد ائرپورٹ دنیا بھر کا واحد بین الاقوامی ائرپورٹ کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے جہاں بیرون ممالک سے آنے والوں سے عمارت کے اندر ہی بھیک مانگی جاتی ہے اور مسافرادائیگی کے بغیر گاڑی تک نہیں پہنچ پاتے اور ایسا ائرپورٹ انتظامیہ کی سرپرستی اور اشیرباد کے بغیر ممکن ہی نہیں سوشل میڈیا پر بھی بھکارنوں کی سرگرمیاں وائرل ہو چکی ہیں مسافروں نے وزیر ہوابازی غلام سرور خان سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
صاحبزادہ غلام اکبر بادشاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر بنہ باغ میں چیلنج کبڈی میچ
Kabbadi match held at Saibzada Ghulam Akbar Badshah urs Mubarak in Balakhar
کلر سیداں (اکرا م الحق قریشی) گاؤں بھلاکھر میں سابق رکن ضلع کونسل چوہدری محمد نذیر کی نگرانی میں صاحبزادہ غلام اکبر بادشاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر بنہ باغ میں چیلنج کبڈی میچ بھی ہوا جس میں ریفری کے فرائض محمد خان لاہوری نے سرانجام دئیے میچ میں کلر سیداں کے علاوہ سرگودھا،فیصل آباد،منڈی بہاؤالدین،ننکانہ صاحب اور دیگر اضلاع کے کھلاڑیوں نے شرکت کی میچ میں جاوید الیون چکمرزا نے سفری گروپ کو شکست دے دی جاوید الیون کے شہبازبھٹی نے چیلنج مقابلے میں ننکانہ صاحب کے امرت سنگھ کو پچھاڑ دیا مجموعی طور پر جاوید الیون نے میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی شہباز بھٹی،شعبان،سہیل گوندل بہترین کھلاڑی قرار پائے سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،کرنل شبیر اعوان کے علاوہ پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید،راجہ ندیم احمد،راجہ صفدر کیانی،چوہدری نذیر،چوہدری توقیراسلم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
حکومت کے پاس مخالفین کی گرفتاریوں کے علاوہ کوئی دوسرا ایجنڈا نہیں,چوہدری زین العابدین عباس
Current administration has no other agenda accept arresting opposition, Ch Zain Al Abdeen Abbass
کلر سیداں (اکرا م الحق قریشی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔حکومت کے پاس مخالفین کی گرفتاریوں کے علاوہ کوئی دوسرا ایجنڈا نہیں۔رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر کے حکومت نے اپنے لئے مشکلات پیدا کر لی ہیں۔سیاسی لیڈروں کی گرفتاریاں بد ترین سیاسی انتقال ہے جس کی ہم پر زور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔انہوں نے میڈیا سی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو نواز شریف کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے۔قیادت اور کارکنان حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور منشیات کے الزام میں گرفتاری محض سیاسی انتقام ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ملک میں لاقانونیت سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے سیاسی لیڈروں پر بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں مگر انشاء اللہ فتح حق اور سچ کی ہی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف عزم اور حوصلے سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں جبکہ حکمران انتقام کی سیاست کو فروغ دے کر اپنے لئے خود گڑے کھود رہے ہیں۔
ماہ جون میں قانون شکن ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران 1019 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری
Over thousand motorist handed fines by traffic police in Kallar
کلر سیداں (اکرا م الحق قریشی) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف، ڈی ایس پی رورل جنید محسن خان کی ہدایت پر انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان اور ڈیوٹی آفیسرناصر حسین کی زیر نگرانی ماہ جون میں قانون شکن ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران 1019 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر کے 03 لاکھ 72 ہزار سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروادی۔ٹریفک انچار ج عمران نواب کے مطابق بغیر نمبر پلیٹس اور روٹ پرمٹ کے بغیر چلنے والے32 کے قریب رکشوں کو تھانہ کلر سیداں بند کیا گیا تھا جس کے بعد 16 ہزار پانچ سوروپے کی رقم جرمانہ وصول کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔کارروائی میں عنصر قریسی سمیت عاصم اور عادل بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تنویر ناز بھٹی کے والد محترم کی رسم قل کی تقریب ڈھوک سرہل میں ہوئی
Dua e qul observed for late father of Tanvir Naz Bhatti in village Sarhal, Nala Musalmana
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن نلہ مسلماناں کے رہنما تنویر ناز بھٹی کے والد محترم کی رسم قل کی تقریب ڈھوک سرہل میں ہوئی جس میں چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود،ٹھیکیدار بشارت حسین،چوہدری توقیراسلم،نمبردار اسد عزیز،چوہدری فیصل،علی افسر بھٹی،ارشد بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔