DailyNewsKahuta

Kahuta; Laiba Sajjad Janjua achieves 1st position with record marks

ہونہار طالبہ لائبہ سجاد جنجوعہ نےسکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ کے رہائشی معروف معالج ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کی صاحبزادی ہونہار طالبہ لائبہ سجاد جنجوعہ نے9Thکے امتحان میں 520میں 492نمبر حاصل کر کے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لائبہ سجاد جنجوعہ تحصیل کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ کے رہائشی معروف معالج ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کی صاحبزادی ہیں اور معروف سوشل ور کر سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کی بھتیجی ہے۔یاد رہے ہونہار طالبہ لائبہ سجاد جنجوعہ نے جن مسائل میں امتحان دیا وہ اس بچی کی ہمت ہے کیونکہ ہونہار طالبہ لائبہ سجاد جنجوعہ اور معروف معالج ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کی اہلیہ محترمہ امتحان سے چند ہفتے قبل ہی فوت ہوئی تھیں مگر لائبہ سجاد جنجوعہ نے اپنی ماں کی جدائی کے غم کو چھوٹی سی عمر میں سہ کر حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور9Thکے امتحان میں 520میں 492نمبر حاصل کر کے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کی صاحبزادی کی امتحان میں شاندار کامیابی پر کہوٹہ کی سیاسی، سماجی، مذہبی، ادبی شخصیات نے ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صاحبزادی ہونہار طالبہ لائبہ سجاد جنجوعہ کو مزید کامیابی کے لیے دعا دی ہے۔

Kahuta; Laiba Sajjad Janjua daughter of Dr Sajjad Janjua of Moawara has achieved 1st position by taking 492 marks out of 520 at class 9 exam results.


کہوٹہ کے علاقہ تھوہا میں گذشتہ روز ہونے لڑائی جھگڑئے کا راضی نامہ

Rival gangs make peace after fight at Thoa Khalsa mela

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ تھوہا میں گذشتہ روز ہونے لڑائی جھگڑئے کا راضی نامہ ہو گیا۔چند دن قبل تھوہا میلے میں ایک جھگڑا ہوا جس میں دونوں طرف چند ایک افراد زخمی ہو گے تھے دونوں اطراف سے تھانہ کہوٹہ میں در خواستیں بھی ہوئی تھیں گذشتہ روز جھگڑئے کے مدعی راجہ شاہد علی جنجوعہ ان کے بڑھے بھائی راجہ شوکت علی جنجوعہ نے فی سبیل اللہ معاف کر دیا اور ان کا دوسری پارٹی کے نذاکت حسین کے ساتھ باہمی رضا مندی سے راضی نامہ ہو گیا اس موقع پر دونوں فریقین آپس میں گلے ملے اور حاجی راجہ شوکت علی جنجوعہ نے دعائے خیر کی۔


انصاف ہیلتھ کارڈ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سروئے کے تحت مل رہے ہیں, غلام مر تضیٰ ستی

Insaf health cards are being awarded on basis of Benazir income support programme

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ٍ سابق ممبر قومی اسمبلی رہنماء پی ٹی آئی غلام مر تضیٰ ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انصاف ہیلتھ کارڈ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سروئے کے تحت مل رہے ہیں میں نے تحصیل مری، تحصیل کوٹلی ستیاں، تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں میں اپنی ذاتی کاوش سے تیس سے 35ہزار علاج کے مستحق افراد کے لیے سروئے میں نام ڈلوائے تھے ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنماء پی ٹی آئی اور سابق ایم این اے غلام مر تضیٰ ستی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی مہربانی سے ان تمام مستحق افراد کو ہیلتھ کارڈ ملے تحصیل کہوٹہ میں سنیئر رہنماء پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان کی بھی مستحقین کو ہیلتھ کارڈ دلوانے میں بڑھی کاو ش تھی چند نام نہاد سیاست دان عوام کو گمراہ کر کے یہ باور کرا نے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہم آئندہ عوام کو ہیلتھ کارڈ دلواہیں گے حالانکہ ایسا نہیں ہے عوام انکم سپورٹ پروگرام کے دفتروں میں جا کر سروئے میں شامل ہوں تاکہ اگلے سال مستحق افراد کو ہیلتھ کارڈ جاری ہوسکیں علاج کے مستحق افراد خواہ وہ کسی بھی پارٹی سے ہوں وہ مسلمان ہیں پاکستانی ہیں اور ہمارے اپنے لوگ ہیں لہذا انہیں کارڈ ملنا چاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button