اردو اور پنجابی زبان کے معروف شاعر‘ ریڈیو کے سکرپٹ رائٹر‘ ادیب اور صحافی نثار ناسک طویل علالت کے بعد منگل اور بدھ کی درمیانی شب انتقال کر گئے۔ اُنہیں بدھ کی دوپہر ڈھوک رتہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شاعروں ،سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ نثار ناسک کو ملک گیر اور بیرون ملک بڑی مقبولیت اُنکے لکھے ہوئے ملی نغمے دل دل پاکستان سے ملی جسے اُس وقت کے مشہور گلوکار جنید جمشید نے گا کر یادگار بنا دیا۔ اُنکی عمر 75سال کے لگ بھگ تھی۔ کسمپرسی کے عالم میں طویل علالت کے باعث اُنکی قوت بصارت اور یادداشت بھی کم ہو چکی تھی۔ اُنکے دو مجموعہ کلام دل دل پاکستان اور چوتھی سمت شائع ہو چکے ہیں۔مرحوم کا سوئم جمعہ کو دن 10بجے اُنکی آبائی رہائشگاہ ڈھوک رتہ امرال‘ بابو لال حسین روڈ‘ محلہ سرفراز مکان نمبر زیڈ 600اے راولپنڈی پر ہوگا۔
Rawalpindi; Nisar Nasik, the lyricist of the national song Dil Dil Pakistan passed away on Wednesday morning in Rawalpindi.
During the last days of his life, Nasik suffered from mild blindness and amnesia. Despite being an eminent Urdu and Punjabi poet, not many know that Dil Dil Pakistan was penned by Nasik.
Amjad Islam Aslam, renowned writer and Sitara-e-Imtiaz laureate said, “He was a huge name in the field of poetry and literature. The man had command over modern and traditional writing. We are from the same era and he was a dear friend. Nasik’s personality was different than most of us. He avoided literary gatherings and preferred to focus on work.”