AJKDailyNews

Chakswari, AJK: Additional information secretary Azim Buksh Ch thanked for installing electricity transformer in Chakswari

مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عظیم بخش چودھری نے بجلی کانیاٹرانسفارمرمہیاکرکے محلہ شرقی چکسواری کے عوام کے دل جیت لئے

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) محلہ شرقی چکسواری کے مکینوں راجہ مظہرکیانی،پہلوان شیربازخان،اکبربٹ،گل خان،احمدخان،عصمت اللہ خان،داؤدجان،قلب بٹ،صدرخان،سیف خان،داؤدخان،اصغرحسین، محمدشفیق،زین اللہ،عبدالباری،نیازخان،نبی خان،سیداللہ خان،جمعہ خان نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عظیم بخش چودھری نے بجلی کانیاٹرانسفارمرمہیاکرکے محلہ شرقی چکسواری کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ محلہ شرقی چکسواری میں اکثریت غریبوں محنت کشوں مزدوروں کی مقیم ہے جن کوگزشتہ طویل عرصہ سے بجلی کے مسائل کاسامناتھا۔ بجلی کاٹرانسفارمرآئے روزخراب ہوجاتاہے مگرکوئی نوٹس نہیں لیاجاتاتھا۔عظیم بخش چودھری غریب پروربیباک رہنماہیں جنھوں نے محلہ شرقی چکسواری کے مکینوں کااحساس کیااوران کی محرومیوں کاازالہ کرتے ہوئے فوری نیاٹرانسفارمرمہیاکیا۔غریب عوام کی دعائیں عظیم بخش چودھری کے ساتھ ہیں۔عظیم بخش چودھری بلاتحصیص علاقہ برادری جماعت عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔ بغیرکسی لالچ کے عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کررہے ہیں۔عظیم بخش چودھری کے شانہ نشانہ کھڑے ہیں اوران کی ہرکال حکم پرلبیک کہیں گے۔انھوں نے محلہ شرقی چکسواری کے لیے نئے ٹرانسفارمرکی فراہمی پرعظیم بخش چودھری کاشکریہ اداکیااورزبردست مسرت کااظہارکیا


چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) ڈائریکٹرسی ڈی سی مظفرآباداورڈاکٹرشہزادغضنفرچودھری اے ڈی ایچ او(معتدی امراض)میرپورکی ہدایت پر خصوصی ہدایت پرملیریاڈینگی معتدی امراض سے بچاؤبارے آگاہی اورشعوربیدارکرنے کے لیے چکسواری میں واک کااہتمام کیاگیا۔واک کاآغازرورل ہیلتھ سنٹرچکسواری سے ہوا۔واک میں آرایچ سی چکسواری کے سول میڈیکل آفیسرڈاکٹراحمدشجاع، حاجی تاسب حسین،الحاج رحمت علی چودھری، قائداساتذہ مہربان علی چودھری،عمران بلال سمیت معززین علاقہ،اساتذہ کرام،سی ڈی سی ورکرز،پیرامیڈیکل سٹاف،طلبہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔شرکائے واک نے بینرزپلے کارڈزاٹھارکھے تھے۔ڈاکٹراحمدشجاع اورغلام محی الدین شاہ انچارج سی ڈی سی چکسواری سیکٹرنے شرکائے واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ اپنے اردگردکے ماحول کوصاف ستھرارکھیں۔ماحول کوصاف رکھنے اوراحتیاطی تدابیراختیارکرکے معتدی امراض سے بچاجاسکتاہے۔ملیریااورڈینگی خطرناک مگرقابل علاج امراض ہیں۔بروقت تشخیص کی صورت میں علاج ممکن ہے۔عوام ملیریاسے بچاؤ کے لیے اپنے اردگردکے ماحول کوصاف ستھرارکھیں۔سی ڈی سی ورکرزملیریاکے خاتمے کے لیے اپنے فرائض نیک نیتی سے سرانجام دے رہے ہیں۔عوام ملیریاڈینگی کے خاتمے کے لیے سی ڈی سی ورکرزسے تعاون کریں۔حاجی تاسب حسین،الحاج رحمت علی چودھری نے چکسواری میں واک کے انعقادپرڈاکٹرشہزادغضنفرچودھری ایڈیشنل ہیلتھ آفیسرسی ڈی سی میرپوراورغلام محی الدین شاہ انچارج سی ڈی سی چکسواری سیکٹرکاشکریہ اداکیااورکہا کہ واک سے عوام کوبیماریوں سے بچاؤکی احتیاطی تدابیرسے آگاہی ہوئی۔عوام بیماریوں کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت سے بھرپورتعاون کریں گے


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتی ہے۔ جمہوریت اور پاکستانی قوم کے لیے جتنی قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی نے دی ہیں پاکستان کی کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں دیں۔ بھٹو ازم اور چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مدبرانہ قیادت میں پارٹی کے تما م جیالے متحد ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جھوٹ فریب اور یوٹرن کی سیاست کرتی ہے۔ انسانی حقوق سے عاری حکمران ملک میں ترقی وخوشحالی کے بے بنیاد دعوے کر رہے ہیں۔ پاکستان کی عوام الیکشن میں بلے پر مہر لگانے والے بھی اب پچھتا رہے ہیں۔ عوام کے مسائل حل نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے۔ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے حکومتیں نہیں چلتی۔ پاکستان کی غریب عوام چاہتے ہیں کہ ان کے مسائل حل ہوں۔ ملک میں ترقی اور خوشحالی ہو۔ اور غریب طبقہ کو روز گار میسر ہو۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہمیشہ غریب طبقہ کو بھر پور ریلیف ملا۔الیکشن سے پہلے تحریک انصاف کی قیادت نے لمبے چوڑے منصوبوں کا جو اعلان کر رکھا تھا۔ اب تک ایک بھی اعلان پورا ہوتا نظر نہیں آرہا۔



ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق اور سرپرست علی طارق عقیل سابق منیجر الائیڈبنک، سابق فاسٹگارڈجنگلات مشتاق حسین، حاجی محمد شفیق،شبیر حسین،حاجی حنیف حسین کے بھائی حاجی ڈاکٹر عبدالروف جن کا گزشتہ روز ایکسڈنٹ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گے تھے زخمی کی تاب نہ لاتا ہو وفات پائے گئے مرحوم اعلیٰ اوصاف کے مالک اور بہت ملنساز شخصیت تھے وہ غریب پروتھے ان کی اچانک رحلت سے ڈڈیال سوگوار ہو گیا ہے محروم کی نمازجنازہ گزشتہ رات گورنمنٹ ہائی سکول ڈڈیال میں ادا کی گئی مرحوم کی نماز جنازہ میں مظفرآباد، میرپور،کوٹلی،کھوئی رٹہ،بھمبر،سہنسہ،باغ،پلندی،راوپنڈی اور دیگر علاقہ سے لوگوں نے شر کت خاص کر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال،ضلع میرپور ہسپتال اور ہر ضلع سے ہیلتھ آفیسر نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی تھے اور دیگر ہسپتالوں سے نماز جنازہ میں شرکت نماز جنازہ میں جج، ایڈووکیٹ،ڈاکٹر ز،تاجروں،صحافیوں،اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے نمازجنازہ میں شرکت کی اور ن کے لوحقین سے اظہار افسو س کیا


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
دوہرا نظام تعلیم پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سمر کیمپوں کی شروعات طلباء و طالبات سخت ترین گرمی میں ان نام نہاد سمر کیمپوں میں شرکت پرمجبور، تفصیلات کے مطابق تحصیل ڈڈیال کے بعض پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان نے ہرسال حکومتی تعلیمی پالیسی کو توڑنے اور چیلنج کرنے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے ریاست سخت گرمی اور سردی کے موسم میں معصوم بچوں کا خاص خیال رکھتے ہوئے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے احکامات جاری کرتی ہے لیکن تحصیل ڈڈیال کے بعض سربراہان ادارہ جات اس وقت بھی اپنی من مانیاں کرتے نظر آتے ہیں ان سربراہان کے مطابق ان کی پہنچ اوپر تک ہے اور ان کے خلاف کوئی بھی ایکشن نہیں لے سکتا اس وقت جب ہر ذی رو دھوپ، گرمی اور حبس سے بچنے کے لیے جتن کرتے ہیں اس وقت گرمی اپنے مکمل عروج پر ہے درجہ حرارت 42 تا 45 تک جارہا ہے لوگ گرمی سے بیمار و بے ہوش ہورہے ہیں پرائیویٹ تعلیمی ادارے سمر کیمپ کے نام سے کھول کر زبردستی طلباؤ طالبات کو پڑھانے میں مصروف عمل ہیں باوثوق ذرائع کے مطابق سمرکیمپ کے نام سے دیکھو کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے یکم اگست تک تحصیل ڈڈیال کے تمام چھوٹے بڑے پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات مکمل طورپر درس و تدریس کا کام شروع کردیں گے۔ اس وقت ڈڈیال شہر اور اس کے گردونواح میں سمر کیمپ کے نام سے پرائیویٹ ادارہ جات نے تدریسی عمل شروع کردیا ہے جبکہ باقی ماندہ سکولز 15 جولائی سے کھل جائیں گے وزیرتعلیم، سیکرٹری تعلیم، ڈویژنل ڈائریکٹر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سمیت دیگر اعلیٰ احکام فوری طور پر ایسے قانون شکن اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے ان پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو سیل کرکے ریاستی قانون کی بالا دستی قائم کریں۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button