کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)بھٹہ خشت ما لکا ن کا ا جلا س گز شتہ ر و ز منعقد ہو ا جس میں ضلع بھر کے 288بھٹہ ما لکا ن نے شر کت کی ا س مو قع پر محکمہ ا نوار مینٹ کی جا نب سے بھٹہ خشت ما لکا ن کو حکو متی پا لیسی کے تحت بھٹو ں کو تعمیر کر نے ا و ر بھٹہ خشت کو سیل کر نے پرچو ہد ر ی عر فا ن،حا جی ر یا ض،نمبر د ا ر اسد عز یز،چو ہد ر ی سر فر ا ز،چو ہد ر ی فیصل ا لر حما ن،فا ر و ق بو سا ل،چو ہد ر ی ا بر ا ر،ر ا حیل بہا د ر نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت کہ محکمہ ا نو ا ر مینٹ کی جا نب سے بھٹو ں کو سیل کر نے کے ا ینٹیو ں کا ا یک نیا بحر ا ن آ ئے گا ضلع بھر میں ہز ا ر و ں مز د و ر بے ر و ز گا ر ہو جا ئیں گے ا نہو ں نے کہا کہ بھٹو ں کی بند ش سے ا ینٹیو ں کے ر یٹ میں بے پنا ہ ا ضا فہ سے عا م آ د می کی ا ینٹ کی خر ید ا ر ی مشکل ہو جا ئے گی ا نہو ں نے کہا کہ حکو مت کے پر و گر ا م کے تحت نئے بھٹو ں کی زک زیک تعمیر کر نے کی پا لیسی پر کہا کہ بھٹہ ما لکا ن کے پا س ا تنے و سا ئل نہیں کہ و ہ حکو متی پا لیسیو ں کے تحت کا م کر یں ا نہو ں نے کہا کہ حکو مت نے ا پنی پا لیسی پر نظر ثا نی نہ کی تو بھٹہ ما لکا ن ا و ر مز د و ر ا حتجا ج کر نے پر مجبو ر ہو ں گے ا س مو قع پر مقر ر ین نے ڈ ی جی ا نو ا ر مینٹ کو فو ر ی نو ٹس لینے ا و ر سیل کیے گئے بھٹو ں کو فو ر ی بحا ل کر نے ا و ر ما لکا ن کے لیے آ سا ن پا لیسی مر تب کر نے کا مطا لبہ کیا۔
Kallar Syedan; Around 288 Klin owners from District Rawalpindi held a meeting to discuss the new government policies effecting the kiln owners, the kiln owners have demanded that all brick yards which have been shut down should be allowed to open and easier polices should be introduced.
سابق وزیر داخلہ صرف میرے ہی نہیں پوری تحصیل کلر سیداں کے لوگوں کے محسن ہیں, شیخ عبدالقدوس
Sheikh Abdul Qadoos pays tribute Ch Nisar Ali Khan
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کلر سیداں شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ صرف میرے ہی نہیں پوری تحصیل کلر سیداں کے لوگوں کے محسن ہیں اور یہاں کی ترقی کے لئے ان کی گرانقدر خدمات تاریخ کا باقابل فراموش حصہ ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میں ان کی شفقت اور اعتماد کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا انہوں نے انتخابی حلقہ میں تبدیلی کے باوجود سابق رکن بلدیہ حاجی اخلاق حسین کے جوانسالہ بیٹے کی تعزیت کے لئے کلر سیداں آکر ثابت کیا ہے کہ یہ کل کی طرح آج بھی اپنے کارکنوں کے دکھ درد میں شامل ہو کر کلرسیداں کے لوگوں سے اپنی وفا نبھا رہے ہیں کلر کے لوگ انہیں آج بھی یار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ لاہور میں اپنی مصروفیات کے باعث کلر سیداں کے پروگرام میں شریک نہ ہو سکے مگر میرا دل ان کے دل کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
حکومت بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف مہیا نہ کر سکی, پی ٹی آئی ٹریڈنگ ونگ تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری عاصم مختار مغل
Public have not been given relief by the recent budget, Asim Mukhtar Mughal, PTI
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی ٹریڈنگ ونگ تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری عاصم مختار مغل نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف مہیا نہ کر سکی مگر اس کے باوجود قوم عمران خان کے ساتھ اس لئے کھڑی ہے کہ انہوں نے درست سمت کا تعین کر دیا ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار بار لوٹ مار کرنے والے بڑے بڑے نام سلاخوں کے پیچھے ہیں تو اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے نظام کی تبدیلی کے لئے عملی اقدامات شروع کر رکھے ہیں انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ قوم کو قرضوں تلے دبانے والے اپوزیشن رہنما ہیں جن کی شاہ خرچیوں نے آج ملک کو یہ دن دکھایا ہے عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں اب وہ ان کے جھانسے میں ہرگز نہیں آئیں گے اب ہر کرپٹ کا ٹھکانہ جیل ہے اس کے لئے یہ تیار رہیں جب جماعتوں کی قیادت کرنے والے بھی منشیات فروش نکلیں تو پھر قوم لو سمجھ جانا چاہیے کہ ہم غریب کیوں ہیں۔
راجہ جاوید اخلاص عمرے کی ادائیگی کے لئے گزشتہ روز سعودی عرب روانہ
Javed Ikhlas departs for Umrah
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص عمرے کی ادائیگی کے لئے گزشتہ روز سعودی عرب روانہ ہو گئے۔
تعزیت
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) پریس کلب کلر سیداں کے عہدیداران جاوید اقبال,شیخ شبیر ثانی,عامر کمبوہ,قیصراقبال ادریسی,راجہ محمد سعید,اکرام الحق قریشی,عابد زاہدی,پرویز وکی,عبدالصبور ملک,دلنواز فیصل,ملک یاسر,چوہدی رشید اور دیگر نے ڈدڈیال کے صحافی ڈاکٹر محمد اسحاق سے ان کے بھائی کی حادثاتی موت اور سکھو کے صحافی محمد ریاض چشتی کے چچا سلیم ناز کی وفات پر کہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔