چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) رئیس آبادبوعہ سے تعلق رکھنے والے فنکار خان علی شنائی ماسٹرنے کہاکہ وہ 12سال سے شنائی ماسٹر کی حیثیت سے اپنی فنکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں ڈھول ماسٹر محمدریاست جن کاتعلق کھاڑک میرپور سے ہے میرے ساتھ ڈھول کی موسیقی سے وابستہ ہیں انمہوں نے کہاکہ ہم اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کامظاہر ہ لوگوں کی خدمت کے لئے کررہے ہیں ہم اپنامشن لوگوں کی خدمت کے لئے جاری رکھیں گے جو لو گ ہمارے فن کی قدر کرتے ہیں ہم ان کے خلوص پران کاشکریہ اداکرتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنے فن کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کیاہے۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر برطا نیہ کے مرکزی نائب صدر سابق پولیٹیکل کوارڈی نیٹربرائے اوورسیز راجہ محمد یوسف بندوروی نے کہاکہ کہ ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کامیرپورمیں تبادلہ خوش آئنداقدام ہے راجہ عرفان سلیم بہترین خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں ان کی میرپورمیں تعیناتی حکومت آزادکشمیر کااحسن اقدام ہے انہوں نے کہاکہ راجہ عرفان سلیم نے ضلع کوٹلی میں اپنی تعیناتی کے دوران بہترین کارنامے سرانجام دیے ہیں امن وامان کی صورت حال پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاانہوں نے کہاکہ ہم ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کو ایس ایس پی میرپور تعینات ہونے پرمبار ک بادپیش کرتے ہیں۔