کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کی نواحی یوسی غزن آباد میں واقع رکھ غزن آباد موہڑی میں آزاد کشمیر کے رہائشی سردار ذوالفقار حسین،سردار بشیر برکی،سردار محمد بشیر اور سردار محمد شریف نے کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ گھرانوں کے 70 کے قریب افراد پر مشتمل خاندانوں کا مقامی افراد نے مفاد عامہ کیلئے زیر استعمال راستہ کو بند کر کے ہمیں اپنے ہی گھروں میں محصور ہونے پر مجبور کر دیا یا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 33 برسوں سے وہ آزادکشمیر سے یہاں آباد ہیں اور پونے دو سو کنال پر مشتمل رقبہ کے مالک ہیں جہاں ہم اپنی زمینوں کو کاشت کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جبکہ مال مویشیوں کیلئے ایک عدد ڈیری فارم بھی قائم کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی ادارہ کی تعمیراتی کمپنی نے مقامی افراد سے ساز باز کر کے یہاں آباد لوگوں سے زبردستی اونے پونے داموں زمینیں خرید کر انہیں یہاں سے نکل جانے پر مجبور کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 33 برسوں سے ان کے گھروں کی جانب جانے والے مفاد عامہ کے اکلوتے راستہ پر بلڈوز چلا کر اسے ناقابل استعمال بنا کر ہمارے بنیادی حقوق کو صلب کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے بیماری یا ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتالوں تک پہنچنا بھی مشکل ہو کر رہ گیا ہے۔ہم اپنی گاڑیاں گھروں تک نہیں لے جا سکتے اور انہیں گھروں سے دور کھلی فضا میں اپنی رسک پر کھڑی کر کے اپنے اپنے گھروں کو پیدل ہی روانہ ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی اس ملک کے پاشندے ہیں مگر اس کے باوجود ہمارے ساتھ غیروں جیسا سلوک سمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے چیف جسٹس آفس پاکستان،وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور دیگر متعلقہ اداروں سے فوری طور پر نوٹس لینے اور گزشتہ 33 برسوں سے موجود مفاد عامہ کے راستہ کو فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات جاری فرمائیں۔
Kallar Syedan; Authorities are asked to take notice after public way is blocked in village Rakh Gazan Abbad Moori, The right of way being blocked will cause local villagers around 70 no way out.
رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی شدید مذمت, عامر محمود بھٹی
Amir Mahmood Bhatti deplores arrest of Rana Sana Ullah
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن لائرز ونگ تحصیل کلر سیداں کے صدر عامر محمود بھٹی نے مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین سیاسی انتقامی کاروائی قرار دیا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان مخالفین کا سیاسی سطح پر مقابلہ کرنے میں ناکامی کے بعد اب او چھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں جس سے ملک میں سیاسی افراتفری اور بے چینی پھیلے گی تو معاشی سرگرمیاں بھی مثبت انداز میں آگے نہ بڑھ سکیں گی۔پی ٹی آئی کی حکومت نے راناثنا اللہ کو منشیات کیس میں گرفتارکر کے سیاسی مخالفین کو یہ کھلا پیغام دیا ہے کہ جو بھی حکومت کے آگے سر نگوں نہیں ہو گا اسے کسی بھی الزام میں گرفتارکر کے جیل بھیجا جا سکتا ہے۔عمران خان ایک بات ذہن نشین کر لیں کہ آج وہ جو بو رہے ہیں بہت جلد انہیں یہ فصل کاٹنا بھی پڑے گی۔
تھانہ چوک پندوری پولیس کے انچارج سب انسپکٹر ارفاد احمد قمر نے بکریاں چوری کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا
Three arrested for stealing goats from Nala Musalmana
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) تھانہ چوک پندوری پولیس کے انچارج سب انسپکٹر ارفاد احمد قمر نے بکریاں چوری کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا۔قدیر خان سکنہ ڈھوک مسلماناں گنگوٹھی نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا تھا کہ گزشتہ روز صبح میں اپنی بکریاں چراہ گاہ میں چھوڑنے گیا جس کے بعد میں تقریبا ڈیڑھ بجے کے قریب اپنی بکریاں دیکھنے کیلئے گیا تو دیکھا ایک مہران گاڑی جس میں ایک شخص ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ہوا ہے جبکہ دو افراد اس کی بکریاں چوری کر کے گاڑی میں ڈال رہے تھے نے مجھے دیکھ کر انہوں نے اپنی گاڑی نمبری ای جے 556 اسلام آباد،چوکپنڈوری کی جانب بھگا لی۔میں نے ان کا تعاقب کیا مگر کامیاب نہ ہو سکا۔میں نے اس موقع پر شور وویلا بھی کیا مگر ملزمان بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔میں نے اپنے طور پر ملزمان کی تلاش جاری رکھی اور اب مجھے پتہ چلا کہ میری بکریاں ماجد حسین سکنہ گوڑھا (گوجرخان) زبیر رشید سکنہ حیدر کالونی راولپنڈی کینٹ اور نعمان سکنہ مندرہ نے چوری کی تھیں۔
ڈاکٹر رؤوف ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے
Dr Rauf killed in a fatal accident
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں ڈڈیال آزادکشمیر میں نوائے وقت کے نامہ نگار ڈاکٹر محمد اسحاق کے بھائی ڈاکٹر رؤوف ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے حادثے میں فیملی کے دیگر لوگ بھی زخمی ہوئے،ڈاکٹر رؤوف اپنی فیملی کے ساتھ میرپور جارہے تھے کہ اسلام گڑھ کے مقام پر ان کی گاڑی سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ڈاکٹر رؤوف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ کار میں سوار دیگر افراد کو بھی چوٹیں آئیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال میرپور منتقل کر دیا گیا۔
چوہدری لیاقت کو چک گجراں میں سپرد خاک کر دیا گیا
Ch Liaqut passed away in Chak Gujran
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)گورنمنٹ ہائی سکول بھلاکھر کے مدرس چوہدری محمد اشفاق کے والد چوہدری لیاقت کو چک گجراں میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں پرویز اختر قادری، شاہد اکبر گجر، جبران صفدر کیانی، چوہدری توقیر اسلم، سردار صلاح الدین احمد، احسان الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔
راجہ ندیم احمد یورپ کے متعدد ممالک کے دورے کے بعد وطن لوٹ آئے
Raja Nadeem Ahmed returns from European tour
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سابق چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد یورپ کے متعدد ممالک کے دورے کے بعد وطن لوٹ آئے۔