مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں پی ٹی آئی حکومت کی طر ف سے انصاف صحت کارڈکی تقسیم۔ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد نے انصاف صحت کارڈ تقسیم کیے۔پی ٹی آئی حکومت ہر یو سی میں ایک ہزار کے قریب صحت کارڈ تقسیم کریگی جبکہ تحصیل بھر میں 13ہزار افراد میں صحت کارڈ جاری کیے جائیں گے جو کہ ایک ارب روپے سے زاہد بنتے ہیں جو غریبوں کے علاج معالجے پر خرچ ہونگے حکومت اگلے چار سالوں میں سات کروڑ لوگوں میں ہیلتھ کارڈ جاری کریگی تا کہ ہر ضرورت مند غریب خاندان میں ایک صحت کارڈ لازمی ہو اس کارڈ کے ذریعے سات لاکھ سے دس لاکھ تک علاج معالجے کی سہولت میسر ہو گی ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں انصاف صحت کارڈکی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرطارق مر تضیٰ، خورشید ستی، راجہ الطاف،راجہ عباس پپو،سردار ارشد مجید، طلحہٰ شیخ کے علاوہ کثیر تعداد مین کارکنان اور ورکرز موجود تھے۔صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سہالہ پھاٹک، کہوٹہ پنڈی روڈو دیگر مسائل حل ہونگے پی ٹی آئی حکومت نے عوام سے جو وعدئے کیے تھے انشااللہ وہ پورے کر یں گے۔
ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی اپنے علاقے کے لیے ان کی خدمات لازوال ہیں
Contributions of Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi praised
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی اپنے علاقے کے لیے ان کی خدمات لازوال ہیں۔ڈیر ہ مشتاق شاہ بازار آج ترقی کی راہ پر گامز ن ہے ضرویات زندگی کی ہر چیز یہاں سے ملتی ہیں،کالج، ڈاکٹر،سکول، پوسٹ آفس، بل جمع کر انے کی سہولت،خط و کتابت کی سہولت،اے ٹی ایم مشین کی سہولیات موجود ہیں۔ ہم اہلیان علاقہ ڈیر ہ مشتاق شاہ کی ہر دلعزیز شخصیت ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ان خیالات کا اظہارراجہ عمران وحید،راجہ شاہد، راجہ نذیر، راجہ راشد، عامر ستی، محمد رضوان، حاجی غضنفر،محمد عتیق،امتیاز حسین اور دیگر اہلیان علاقہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آغا سید مشتاق حسین نقوی کی زندگی کا ایک ایک پل اپنے علاقے اور عوام کی خدمت میں گزرتا ہے انہوں نے جو سہولیات ہمیں دیں وہ کوئی اور نہیں دے سکتا یہ انہوں نے اپنی مددآپ کے تحت کام کیے ہم اہلیان علاقہ ان کے مشکور ہیں اور ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔