جاتلی(نامہ نگار) جاتلی اڈہ پر ترک بے قابو ہو کر ٹریکٹر،موٹر سائیکل اور ہوٹل کے استعمال کی چارپائیاں اور پانی کے ڈرموں کو رونداتا ہوا ہوٹل میں گھس گیا ایک شخص زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رات 10بجے کے قریب راولپنڈی کی جانب سے آنے والا تیز رفتار ٹرک جبب جاتلی اڈہ پر پہنچا تو یہاں پر ہوٹل کے سامنے کھڑے ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کو روندتے ہوئے ہوٹل میں گھس گیا جس کے نتیجے میں ہوٹل کے استعمال کے پانی کے ڈرموں اور چارپائیوں پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں ہوٹل پر بیٹھے ٹریکٹر ڈرائیور وسیم ولد لال خان ساکن جاتلی کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں ٹرک مالکان نے ہونیوالے نقصان کا ازالہ کر دیا
Gujar Khan; A Out of control truck smashed in to a hotel, one person was badly injured while the truck also smashed in to parked tractor and motorbikes.
جاتلی پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ مسعود سرور کے والد راجہ محمد سرور کو سپرد خاک کر دیا گیا
Raja Mohammad Sarwar passed away in Jatli
جاتلی(نامہ نگار) جاتلی پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ مسعود سرور کے والد راجہ محمد سرور کو سپرد خاک کر دیا گیا ان کی نمازہ جنازہ میں راجہ جاوید اشرف،ایم پی اے چوہدری ساجد کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاتلی پیپلز پارٹی جاتلی کے رہنما راجہ مسعود سرور کے والد متحرم راجہ محمد سرور انتقال کر گے ان کی نمازہ جنازہ آبائی گاؤں جاتلی میں ادا کی گی جنازے میں سر پرست اعلی پیپلز پارٹی گوجرخان راجہ جاوید اشرف،ایم پی اے حلقہ پی پی 9گوجرخان چوہدری ساجد محمود،چیرمین یوسی نڑالی طاہر اشفاق،دیوی راجہ شبیر،سیدسے اشعر شاہ،سکھو راجہ ابرار سرور،ایڈوکیٹ چوہدری عابد،سیشن جج چوہدری انوار احمد خان،جنرل (ر) چوہدری احمد خان،کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی
ڈاکٹر عزیزالحق چوہان اور راجہ طالب عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر نشان حیدر پریس کلب کے صحافیوں کی مبارکباد
Dr Aziz Ul Haq Chohan and Raja Talib congratulated on Umrah pilgrim
جاتلی(نامہ نگار) الحسن میڈیکل سینٹر جاتلی میں تعینات ڈاکٹر عزیزالحق چوہان اور راجہ طالب عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر نشان حیدر پریس کلب کے صحافیوں کی مبارکباد تفصیلات کیالحسن میڈیکل سینٹر جاتلی میں تعینات ڈاکتر عزیز اور البدر جیولرز رتیال کے مالک راجہ طالب حسین عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچے پر نشان حیدر پریس کلب جاتلی کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی،راجہ ابو بکر اور دیگر عہدیدران نے مبارک باد پیش کی