DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Free medical camp set up at government high school Bhata

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھاٹہ دوسری دفعہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھاٹہ، یو سی نور دولال،تحصیل گوجرخان میں لیفٹیننٹ جنرل اقبال اکبر صاحب کی زیر نگرانی اس مہینے میں دوسری دفعہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ جس میں میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے اپنی خدمات سر انجام دیں اور 750 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا اور تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
میڈیکل کیمپ میں میجر جنرل خطیر صاحب، میجر جنرل حیات صاحب، جنرل شاہد مقبول صاحب، جنرل منظور صاحب، بریگیڈیئر نیازی صاحب، بریگیڈیئر ازکار صاحب، بریگیڈئیر حسنات صاحب، بریگیڈیئر علوی صاحب، بریگیڈئیر شاہد صاحب، لیفٹیننٹ کرنل ادیبہ صاحبہ، بریگیڈیئر عاصمہ صاحبہ، کرنل شاہین صاحبہ اور ڈاکٹر نجمہ صاحبہ نے مریضوں کو چیک کیا۔
میڈیکل کیمپ میں 177 مردوں، 313 خواتین اور 269 بچوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔
90 شہد کی بوتلیں، 22 زنانہ کپڑوں کے جوڑے، 22 چھوٹی بچیوں کے کپڑے، 10 مردانہ ٹراؤزرشرٹس اور200 سے زائد بچوں میں کھلونے بھی تقسیم کئے گئے۔
اس کے علاوہ پچھلے میڈیکل کیمپ میں ایسیمستحق افراد جنہیں انٹرویو کے بعد سلیکٹ کیا گیا تھا ان میں سلائی مشینیں، وہیل چیئر اور راشن بھی تقسیم کیا گیا۔
اس دفعہ میڈیکل کیمپ میں ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے اور شجر کاری کو فروغ دینے کے لئے 100 سے زائد پودے بھی تقسیم کئے گئے۔
میڈیکل کیمپ کے لئے خصوصی کاوشیں حکیم امجد نواز جنجوعہ، فہد سعید جنجوعہ، تیمور اکبر جنجوعہ، یاسر نواز جنجوعہ، قیصر لال جنجوعہ، محمد معین سبحانی، بابو رفیق جنجوعہ اور چوہدری طارق مسعود و دیگر وغیرہ نے کیں۔
اہلیان بھاٹہ نے طبی عملے کی اس کاوش اور جذبے کوبے حد سراہتے ہوئے اِن کا شکریہ ادا کیا۔

Gujar Khan; Free medical camp was set up at government high school in Bhata, under the guidance of Lft Gen. Iqbal Akbar, over 750 patients were seen and given  free medical.

Show More

Related Articles

Back to top button