DailyNews
Chakswari; New elected members of press club Bhimbar congratulated
آزادجموں وکشمیر یونین آف جر نلسٹس ضلع بھمبرکے انتخاب میں نومنتخب صدر قاضی عنصرزمان جنرل سیکرٹری عمران خالد اوردیگرمنتخب ہونے والے عہدیداروں کودلی مبارک باد

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آزادجموں وکشمیر یونین آف جر نلسٹس ضلع بھمبرکے انتخاب میں نومنتخب صدر قاضی عنصرزمان جنرل سیکرٹری عمران خالد اوردیگرمنتخب ہونے والے عہدیداروں کودلی مبارک بادپیش کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق آزادجموں وکشمیر یونین آف جر نلسٹس کے چیف الیکشن کمشنرراجہ غلام محی الدین کی ہدایت پرچیف الیکشن کمشنر بھمبرراجہ محمداقبا ل انقلابی نے ضلع بھمبرکے انتخاب میں صاف شفاف انداز میں الیکشن کرواکرایک نئی مثال قائم کی ہے اس موقع پر آزادجموں وکشمیر یونین آف جر نلسٹس ضلع میرپور کے صدرمرزا محمدنذیر ودیگرعہدیداروں نے مبارک بادپیش کرتے ہوئے اس امیدکااظہارکیاکہ نومنتخب باڈی ضلع بھمبرکے صحافیوں کے مسائل کے حل کرنے میں اپنااہم رول اداکریں گے انہوں نے کہاکہ آزادجموں وکشمیر یونین آف جر نلسٹس کے تمام عہدیداروں اورممبران مرکزی صدر راجہ نثار احمدخان کی قیادت پرمکمل اعتماد کااظہارکرتے ہیں انکی قیادت میں متحدومنظم ہیں
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آزادجموں وکشمیر یونین آف جر نلسٹس ضلع میرپور کے صدر مرزامحمدنذیر سینئرنائب صدر جاویداقبال بٹ سیکرٹری جنرل محمدصغیر بھٹی اوردیگرعہدیدارواں نے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کوایس ایس پی میرپورتعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اوران کی تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے کہاکہ راجہ عرفان سلیم نے ضلع کوٹلی میں اپنی تعیناتی کے دوران بہترین کارنامے سرانجام دیے ہیں امن وامان کی صورت حال پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاانہوں نے کہاکہ ہم ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کو ایس ایس پی میرپور تعینات ہونے پرمبار ک بادپیش کرتے ہیں۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ ن اولڈھم برانچ برطانیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ ظہور حسین نے کہاکہ ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کامیرپورمیں تبادلہ خوش آئنداقدام ہے راجہ عرفان سلیم بہترین خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں ان کی میرپورمیں تعیناتی حکومت آزادکشمیر کااحسن اقدام ہے انہوں نے کہاکہ راجہ عرفان سلیم نے ضلع کوٹلی میں اپنی تعیناتی کے دوران بہترین کارنامے سرانجام دیے ہیں امن وامان کی صورت حال پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاانہوں نے کہاکہ ہم ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کو ایس ایس پی میرپور تعینات ہونے پرمبار ک بادپیش کرتے ہیں۔




