بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول اور گردونواح کی آبادیوں نے گٹروں کا پانی نالہ سریں میں پھینک کر صاف اور پاکیزہ پانی کو آلودہ کر دیا بیول نالہ سریں جو قدرت کا دیا ہوا عظیم تحفہ ہے یہاں سے کئی علاقوں کو واٹر سپلائی مہیا کی گئی ہے لیکن ڈھیری،دھیڑہ کنیال،بیول،موہڑہ ہفیال،ڈھوک پلاں کے لوگوں نے گٹروں کا پانی نالہ سریں میں پھینک کر اسے آلودہ کر دیا ڈی سی او راولپنڈی و اے سی گوجرخان سختی سے نوٹس لیکر گٹروں کا پانی نالہ سریں میں جانے سے رکوائیں تاکہ علاقے کی عوام کو صاف پانی میسر ہو سکے۔
Bewal; Health and safety concern is over sewerage water being dumped in to Bewal nallah by local villages from Dheri, Dhera Kanyal, Bewal, Morra Hafiyal and Dhok Pallah. Local authorities in Gujar Khan and Rawalpindi are asked to take notice.
گندم میں ڈالی جانیوالی زہریلی گولیاں سرعام فروخت
Suicide case linked to poison being sold for wheat agriculture
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔گندم میں ڈالی جانیوالی زہریلی گولیاں سرعام فروخت،نوجوانوں میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا۔ گذشتہ روزمنجوٹھہ میں ہونیوالے پے در پے دو واقعات میں زہر کھانے سے ہونیوالی اموات کا سبب بننے والی گولیاں محکمہ زراعت کی بجائے سرعام فروخت ہو رہی ہیں اس لیے انتظامیہ سختی سے نوٹس لیتے ہوئے دکانداروں کو اس بات کا پابند کرے تا کہ عام سٹوروں پر یہ گولیاں فروخت نہ کی جائے۔