کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)چیئرمین ٹیوٹا حافظ فرحت عباس کی ہدایت پر گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر برائے خواتین کلر سیداں میں پہلی بار ٹیوٹا سکلز سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ٹیلرنگ، بیوٹیشن اور کمپپوٹر کے دو ماہ کے شارٹ کورسز انتہائی مناسب فیس کیساتھ کامیابی سے جاری ہیں جہاں مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات اور خواتین اساتذہ بھی اس سہولیات سے استفادہ حاصل کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ ادارہ ہذا میں مختلف مدت کے کورسز جن میں میٹرک ووکیشنل دو سالہ ووکیشنل ڈپلومہ بیوٹیشن اور ڈومیسٹک ٹیلرنگ شامل ہیں کیلئے شارٹ کورس میں داخلے جاری ہیں اور ادارہ فنی تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کی پرنسپل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب نے فارغ التحصیل طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹرز کا قیام عمل میں لا کر بچیوں کو کنبے کی کفالت اور انہیں سپورٹ کرنے کے قابل بنا دیا۔ سمر کیمپ کے انعقاد کا مقصد طالبات میں فنی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تا کہ وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر اس ہنر استفادہ حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جہالت کے اندھیروں سے نکل کر بچیوں کو عملی میدان میں لانے کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کرنی چاہے تا کہ کم آمدنی اور متوسط طبقے کی بچیاں اپنے گھر اور معاشرے میں مثالی کردار ادا کر سکیں۔عوامی حلقوں نے سمر کیمپ کے انعقاد پر ادارہ کی پرنسپل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
Kallar Syedan; Toyota skills summer camp held is being organised at government technical training centre for women. The summer camp was organised on the instruction of the chairman Toyota Hafiz Farhat Abbassi.
یوسی سموٹ سے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ طارق محمود کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
Mother of Raja Tariq Mahmood passed away in village Khoe Lass, Samot
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)یوسی سموٹ سے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ طارق محمود کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں کھوئی لس میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، کرنل شبیر اعوان، سابق چیئر مین راجہ ندیم احمد، چوہدری محمد ایوب، چوہدری محمد جمیل، چوہدری توقیر اسلم اور دیگر نے شرکت کی۔
راجہ ساجد جاوید نے انصاف صحت کارڈز کیلئے کرائے جانے والے سروئے کو سازش قرار دیتے ہوئے ذمہ دران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
Raja Sajid Javed deplored Justice Health card scheme
لر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید نے انصاف صحت کارڈز کیلئے کرائے جانے والے سروئے کو سازش قرار دیتے ہوئے ذمہ دران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کلر سیداں میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریٹس نے ایک سازش کے تحت این جی او کو کنٹریکٹ دینے پر میرٹ کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں۔این جی کو چاہے تھا کہ وہ مقامی انتظامیہ کیساتھ ساتھ علاقہ کے پٹوراری اورنمبردار سے رابطہ کرنے کے بعد تمام لسٹوں کو فائنل کرتی مگر وہ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر تے ہوئے ہم سب کیلئے شرمندگی کا باعث بنی ہے۔
تعزیت
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گاؤں چبوترہ جا کر چوہدری ظفر اقبال سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی بعد ازاں انہوں نے گاؤں بکھڑال جا کر سابق نائب ناظم گف راجہ عامر ندیم کے والد محترم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔