بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ رات کے اندھیرے میں چوروں نے گھر کا صفایا کر کے شہری کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا پولیس چوکی قاضیاں نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قاضیاں کے نواحی قصبہ ڈھوک آہیر کے رہاشی عبدالرحمن جامی نے پولیس کو تحریری درخواست دی کہ رات کو میں اپنے بچوں کے ہمراہ صحن میں سو یا ہوا تھا صبح میری آنکھ کھلی تو میں کمرے میں گیا تو سارا سامان بکھرا پڑا تھا جب میں نے لائیٹ آن کی تو کمرے کی دیوار ٹوٹی ہوئی تھی اور بکس غائب تھا جس میں 275000نقد اور تقریبا چار تولے سونا تھا اس اثناء میں پڑوسی نے آ کر بتایا کہ آپ کا بکس کھیتوں میں پڑا ہے جب اٹھا کر لائے تو اس سے رقم اور زیور نہیں تھے انچارچ چوکی قاضیاں سعید اکبر کیانی اور ظہیر کیانی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر جائے وردات کا جائزہ لے کر مقدمہ درج کر لیا انچارچ چوکی قاضیاں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد چوروں کو گرفتار کر لے گے۔
Gujar Khan; Burglary has been committed in village Aheer, Qazian at the residence of Abdul Rehman Jami. a police case has been registered with Qazian police.
وقاص الرحمن وارثیسید عتیق اللہ شاہ قادری کا سالانہ عرس مبارک
Urs Mubarak to start in Dhok Molvi Shareef, Pakka Khoo
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثیسید عتیق اللہ شاہ قادری کا سالانہ عرس مبارک زیر نگرانی خادم آستانہ سید عامر علی شاہ وارثی 6جولائی بروز ہفتہ بمقام پکا کھوہ ڈھوک مولوی شریف نزد ڈھوک بابا فیض بخش منعقد ہو رہا ہے جس میں حافظ محمد اکرام نقشبندی،حافظ مہربان حسین ہاشمی،نوجوان سکالر شعلہ بیان مقرر حافظ محمد کامران نقشبندی،حافظ قیصر شہزاد،علامہ محمد سعید اعوان،حافظ نصیر،علامہ عمران حسین ہاشمی،حافظ فاروق ہاشمی، حافظ زعفران ہاشمی،حافظ محمد مالک،حافظ اسداور دیگر علمائے اکرام شرکت کریں گے۔قاری محمد یاسر،بلال ظفر ہاشمی،کمال ظفر ہاشمی ہدیہ نعت پیش کریں گے محفل کا باقاعدہ آغاز صبح نو بجے ہو گا اور دن گیارہ بجے دعا ہو گی جس کے بعد لنگر تقسیم کیا جائے گاتمام احبات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔