DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Accountability court indicts Raja Pervez Ashraf in Rental Power Plants scam

رینٹل پاور کیس،راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ کیس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کی۔عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی، راجا پرویز اشرف پرانکے نمائندے کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔

عدالت نے ملزمان پر ریشماں اور گلف پاور پراجیکٹ ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے 7 اگست کو گواہوں کوبھی طلب کر لیا۔عدالت کی طرف سے کہا گیاکہ 7 اگست کو گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔ کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

دوسری طرف نیب راولپنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹرروبینہ خالد کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ ریفرنس میں سینیٹر رو بینہ خالد کے ساتھ ساتھ دیگرافراد کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ملزمان پر لوک ورثہ کے فنڈز میں مبینہ طور پر خرد برد کا الزام ہے۔قومی احتساب بیورو(نیب) کی طرف سے کہا گیاہے کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 30 ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچایاہے۔ تحقیقات میں ثابت ہوا کے ملزمان نے کرپشن کی ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر کے خلاف ریفرنس نیب کی تفتیشی افسر افشاں بشارت نے دائر کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وفاقی وزیر قانون بابراعوان سمیت پانچ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ 25جون کو سنایا تھا۔عدالت نے سابق وفاقی وزیر قانون بابراعوان کو بری جبکہ راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

Gujar Khan; The accountability court on Monday has indicted former prime minister Raja Pervez Ashraf and other accused persons in the Rental Power Plants (RPPs) scam.

During the hearing headed by justice Arshad Malik, the Pakistan Peoples Party (PPP) leader Raja Pervez Ashraf denied all the charges after which, the court summoned witnesses on August 7 to record their statements.

The court had decided to frame charges against him on three RPPs including Reshma Power Generation Private Limited, Gulf Rental Power Private Limited and Young Gen Power Limited.

The RPPs case is about private power companies that faced allegations of receiving more than Rs22 billion mobilisation advance from the government to commission the projects, but failed to set up the plants.

A few of them had set up the plants, but only after an inordinate delay.The ex-PM is accused of misusing his authority during his tenure as power minister for approval of increasing down payment to the rental power companies from 7 to 14 per cent, amounting to about Rs22 billion.

Show More

Related Articles

Back to top button