DailyNewsGujarKhanHeadline

Bhata, Gujar Khan; Rashid Minhas murders his father in law and then seen shot dead on Chauk Pindori Mandra road (See video)

راشد منہاس سکنہ بھاٹہ نے 60 سالہ سسر ہارون الرشید سکنہ ارجن مندرہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) مسقط پلٹ شخص نے بیوی کیساتھ ناچاقی کے نتیجے میں سسر کو قتل جبکہ سالی کو زخمی کر دیا۔بعد میں ملزم نے بھی گھٹنے پر گولی مار کر اپنے آپ کو زخمی کر دیا۔اطلاع ملتے ہی چوکپنڈوری پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش سمیت زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر کے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کر لیا۔قتل کی یہ واردات پیر کی شام چوکپنڈوری مندرہ روڈ پر ہوئی جہاں 35 سالہ ملزم راشد منہاس سکنہ بھاٹہ نے 60 سالہ سسر ہارون الرشید سکنہ ارجن مندرہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ فائرنگ کے دوران مقتول کی 25 سالہ بیٹی آمنہ ہارون بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔ملزم راشد کی مقتول سسر کی بیٹی کیساتھ چار سال قبل شادی ہوئی تھی جن کے ہاں اولاد وغیرہ نہ تھی جبکہ بیوی نے عدالت میں خلع کا کیس بھی دائر کر رکھا تھا جس پر ملزم کو رنج تھا۔ گزشتہ روز مقتول اپنے بیٹے کے ہمراہ وکیل سے مشورہ کرنے کے بعد کیری ڈبہ کے ذریعے اپنے گاؤں مندرہ جا رہا تھا کہ ملزم نے راستہ روک کر ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ہارون الرشید موقع پر ہی جاں بحق جبکہ گولی لگنے سے مقتول کی بیٹی آمنہ ہارون زخمی ہو گئی۔بعد میں ملزم نے بھی اپنے آپ کو گولی مار کر زخمی کر دیا تا ہم وہاں موجود لوگوں نے ملزم کو قابو کر کے پولیس کو اطلاع کر دی۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقتول کے بیٹے علی بلال کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

Bhata, Gujar Khan; Rashid Minhas of village Bhata has shot dead his father in law Haroon Rashid in village Arjun, Mandra after his wife filed in a divorce, he also shot and injured his sister in law.

After shooting his father in law he was chased by the villagers and was caught on Chauk Pindori Mandra road, While being caught by the villagers he is seen being shot dead. A Police case has been registered at Kallar police station.

Please not video volume was shut down due to severe swearing.

Show More

Related Articles

Back to top button