روات کے علاقہ جی ٹی روڈپر این ایچ اے نے اسلام آبادانتظامیہ کے تعاون سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران جی ٹی روڈاوراس کے قریب بنائی گئی چنددکانیں ،ایک نجی سکول کاشٹراورفینسنگ اور تھانہ روات کی پرانی بلڈنگ کی سامنے سے دیواربھی گرائی گئی۔ بعد ازاں مقامی افرادموقع پر جمع ہوگئے اورانہوں نےاحتجاج کیا جس کے بعد آپریشن روک دیاگیا ۔