DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Salim Ahmed who committed alleged suicide in Spain is buried in his native village Dhok Bhathi, Sakot

سکوٹ،اسپین میں خود کشی کر نے والے نوجوان سیلم احمد کو سپر دخاک کر دیا گیا

سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) اسپین میں دوہفتے قبل چوتھی منزل سے کود کر خود کشی کر نے والے نوجوان سلیم احمد کی میت گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ گئی۔مرحوم سلیم معاشی حالات کی وجہ سے پریشان رہتا تھا جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کر لی۔ مرحوم کی میت آبائی گاؤں ڈھوک بھٹھی سکوٹ یوسی دوبیرن کلاں پہنچائی گئی۔ سابق چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد میت کے ساتھ پہنچے۔بعدازاں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق چیرمین راجہ ندیم احمد، وائس چیرمین ٹھیکیدار راجہ محمد بشارت، جاوید کیا نی بھلاکھر، چوہدری محمد جلیل اور ٹیچر یو نین رہنما ارشد بھٹی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button