DailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; Annual urs Mubarak Nerian Shareef (See video report)

سہ روز مرکزی،روحانی عرس نیریاں شریف آزاد کشمیر اختتام پذیر،ہزاروں عقیدت مندوں کی اختتامی دعا میں شرکت

نیریاں شریف آزاد کشمیر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔ہر سال کی طرح امسال بھی مرکزی اجتماع زیر انتظام صاحبزادہ پیر ڈاکٹر علامہ سلطان العارفین مرکزی سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف منعقد کیا گیا،پاکستان،آزاد کشمیر،یورپ و دنیا بھر سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد اختتامی دعا میں شریک ہوئی،روحانی اجتماع میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں کے لئے رہائش و طعام کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے،علماء کرام،سیاسی و سماجی شخصیات کی،بیرون و اندرون ملک سے کثیر تعداد میں شرکت،ریاست جموں کشمیر سیاسی،سماجی اور حکومتی عہدیداروں نے بھی اختتامی دعا میں شرکت کی،سہوٹ کلیال اور اسلامک یونیورسٹی سہوٹ،پنڈوڑہ ہر دو،کلر سیداں،کہوٹہ،گوجرخان،کے قافلوں نے عرس مبارک کی تقریبات میں خصوصی طور پر شرکت کی،تین روز عرس مبارک کی اختتامی دعا مرکزی سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریفصاحبزادہ پیر ڈاکٹر سلطان العارفین الاہزری نے فرمائی جس میں امت مسلمہ،کشمیر کی آزادی،خوشحال پا کستان اور مسلح افواج کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button