چک بیلی خان; پولیس چوکی چکری کی سرپرستی میں اشتہاری ملزمان نے رات بھر مخالف کے گھر پر فائرنگ جاری رکھی مکان کو چھلنی کر دیا پولیس کو درخواست دی گئی مگر کو ئی ایکشن نہ ہوا موضع میال کے محمد اشرف نے بتایا علاقہ کے معروف اجرتی گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزمان عباس عرف نول اورنذر نامی اشتہاریوں کے گینگ نے رات بھراس کے گھر پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کی وجہ سے اس کے اہلِ خانہ نے پوری رات خوف اور عدم تحفظ میں گذاری پولیس چوکی چکری پر اطلاع دی گئی اور گھر کی حالت بھی دکھائی گئی لیکن چوکی انچارج ظفر گوندل نے کوئی ایکشن نہ لیا بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ملزمان موضع مندوال کے ایک بڑے قبضہ گروپ کے پالتو غنڈوں میں شامل ہیں جن کا سرغنہ چکری پولیس سے با قاعدہ لین دین کرتا ہے مذکورہ غنڈوں نے متاثرہ شخص محمد اشرف کے ایک رشتہ دار محمد فیاض کے بیٹے کو قتل کر رکھا ہے اور اس کیس میں اشتہاری بھی ہیں محمد اشرف نے یہ بھی بتایا کہ عباس عرف نول اور نذر علاقے کی بے شمار اجرتی وارداتوں میں ملوث ہیں اوران پر کئی مقدمات بھی درج ہیں لیکن مندوال کے قبضہ گروپ کے ڈیرے کے مالی اثرکے باعث سکون سے اپنی وارداتیں کرتے ہیں محمد اشرف نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اسے اور اس کے بچوں کو اس جرائم پیشہ گروہ سے تحفظ فراہم کیا جائے
Gujar Khan; Continuous all night gun firing by wanted criminal in alleged collaboration with Chakri police has taken place in village Mayal.
According to Mohammad Ashraf who said wanted criminal Abbass well known as Nol and Nazar attacked them in the village and firing continued all night and despite informing Chakri police, no action was taken by the police.
According to Mohammad Ashraf the gang is well known and has committed murder and has good dealing with police. The police authorities have been asked to take notice of the incident.
چک بیلی خان(نامہ نگار) چک بیلی خان شہر اور گگن فیڈر کی بجلی آج مورخہ 29جون صبح چار بجے سے دن بارہ بجے اور کل مورخہ30جون کو صبح چار بجے سے دن دو بجے تک مرمتی کام کے باعث بند رہے گی