DailyNewsGujarKhan

Bewal; Cricket fans celebrate Pakistan cricket victory with air firing

ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کی جیت پر خوشی کا جشن،منچلوں، جوانوں کی ہوائی فائرنگ اور خوشی کے نعرے لگائے

بیول(راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کی جیت پر خوشی کا جشن،منچلوں، جوانوں کی ہوائی فائرنگ اور خوشی کے نعرے لگائے۔بجلی غائب رہی تاہم جوانوں نے انٹرنیٹ کنکشن سے پاکستان افغانستان میچ انجوائے کیا۔اور آخری اوور تک ان کا تجسس برقرار ریا اور اماد کے چوکے پر سب کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور شور مچانا شروع کر دیا جب کہ کرکٹ کے دیوانوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔اکثر کرکٹ کے شائقین کی یہ خواہش تھی کی پاکستان یہ میچ اچھے مارجن سے جیتے تا کہ اگلے میچ میں کسی موسمی دخل اندازی کی صورت میں پاکستان کی اوسط ریٹ بہتر ہو تا ہم آخری اوور تک اور آخری بال تک میچ کھیلنا اور جیتنا بھی شائقین کرکٹ کیلئے کچھ کم نہ تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button