مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے بانی و سرپرست اعلیٰ مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر گیلانی ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے، اللہ کریم کے فضل و کرم سے اب وہ بہت بہتر محسوس کررہے ہیں وہ انشاء اللہ کل بروز ہفتہ دس دنوں کے دورہ پر عراق روانہ ہو رہے ہیں ان کے ساتھ مرکزی جماعت اہلسنت یو کے اینڈ اووسیز ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کے علاوہ درجنوں علمائے کرام اور 160افراد پر مشتمل قافلہ ہوگا وہ بغداد شریف اپنے جد کریم کے علاوہ کربلا معلی، نجف اشرف اور دیگر مقامات مقدسہ کی زیارات کریں گے۔
London; Pir Abdul Qadir Gillani has been discharged from hospital and hs arrived back home at his residence. according to the family Pir Abdul Qadir Gillani is well know and will tour shrines in middle east with Qazi Abdul Aziz Chishti.
عامر خان اپنے اصل حریف کے زخمی ہونے کے بعد بلی ڈب سے لڑیں گے
Amir Khan to fight Billy Dubb on 12th July after Indian fight pulls out of fight after getting injured in a accident
عامر خان اپنے اصل حریف کے کار حادثہ میں زخمی ہوجانے کے باعث اگلے ماہ سعودی عرب میں آسٹریلین بلی ڈب سے فائٹ کریں گے۔ سابق ورلڈ چیمپئن 32 سالہ خان کو 12 جولائی کو جدہ میں گویت سے مقابلہ کرنا تھا مگر بھارتی باکسر منگل کی شب ایک کارحادثہ میں زخمی ہوگئے، ان کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ سپر باکسنگ لیگ کے پروموٹر نے ٹیوٹر پر کہا ہے کہ یہ باقاعدہ اعلان ہے کہ عامر خان 12 جولائی 2019کو شاہ عبداللہ سپورٹس سٹی جدہ، سعودی عرب میں ڈبلیو بی سی پرل چیمپئن شپ بیلٹ کیلئے بلی ڈب سے مقابلہ کریں گے۔