کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)نجی موبائل کمپنی موبی لنک نے کنوہا میں صارفین کے بے حد اصرار پر اسے اپ گریڈ کرتے ہوئے جی4کا آغاز کر دیا ہے اس کا باضابطہ افتتاح مقامی سیاسی رہنما نمبردار اسد عزیز نے کیا اس موقع پر موبی لنک کے ایریا انچاج چوہدری سہیل گجر اور دیگر بھی موجوس تھے نمبردار اسد عزیز نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے حکومت کا ہونا بھی ضروری نہیں محنت خلوص اور لگن سے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئیے ہر دورمیں خدمات سرانجام دینے کی ضرورت باقی رہتی ہے انہوں نے یقین دلایا کہ وہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔
Kallar Syedan; Mobilink is to provide G4 service in Kanoha after request by local villagers, An inauguration ceremony was held with Nambardar Asad Aziz.
محمد قاسم وارثی نے انجمن پٹواریاں تحصیل گوجرخان کے صدر چوہدری محمد جمیل وارثی کے اعزاز میں اپنے گھر پرتکلف عشائیہ دیا
Reception held for Ch M Jamil Warsi in Sahot Badhal
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)چواخالصہ کے گاؤں سہوٹ بدہال کے محمد قاسم وارثی نے انجمن پٹواریاں تحصیل گوجرخان کے صدر چوہدری محمد جمیل وارثی کے اعزاز میں اپنے گھر پرتکلف عشائیہ دیا جس میں پریس کلب کلر سیداں کے صدر جاویداقبال،بہاولنگر کے معروف قانون دان ناصروارثی ایڈووکیٹ،مسعود بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،نمبردار اسد عزیز،محمد جاوید چشتی،چوہدری عبدالمجید،ثاقب وارثی،صوبیدار محمد ریاض اور دیگر نے شرکت کی۔
کلر گوجرخان روڈ کی ازسر نو تعمیر کا زبردست خیر مقدم
Public welcome roadwork on Kallar Gujar Khan road
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)گاؤں آراضی چوہڑ مل کے مرزا مسکین،حاجی اشرف،ملک سعید،ملک رفیق،ملک اشرف،ملک جمشید اور امیرافضل نے گاؤں سے گزرنیوالی کلر گوجرخان روڈ کی ازسر نو تعمیر کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ یہ سڑک سالہا سال سے گندے تالاب کا منظر پیش کر رہی تھی جس نے نہ صرف مقامی آبادی کو دو الگ حصوں میں تقسیم کر رکھا تھا بلکہ بو اور تعفن سے بیماریاں بھی پھیل رہی تھیں انہوں نے سڑک کو دریالہ موڑ تک تعمیر کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
محمد فرید بھٹی انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز جمعہ دن 11بجے ڈھوک سرہل میں ادا کی جائے گی
M Farid Bhatti passed away in village Sarhal, Nala Musalmana
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن نلہ مسلماناں کے رہنما تنویرناز بھٹی کے والد محترم محمد فرید بھٹی انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز جمعہ دن 11بجے ڈھوک سرہل میں ادا کی جائے گی۔