DailyNewsKahuta

Kahuta; Opening ceremony of Hassan clinic held in Dera Mushtaq Shah bazaar

کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں حسن کلینک کے افتتاح

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں حسن کلینک کے افتتاح۔ معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ میں ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں نجم سپر سٹور کے قریب حسن کلینک کا افتتاح ہوا جس میں علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی، پوسٹ آفس ڈیر ہ مشتاق شاہ بازار کے انچارج محمد رضوان سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت۔ حسن کلینک ڈیرہ مشتاق شاہ میں معروف معالج ڈاکٹر عطیق اپنے فرائض سر انجام دین گے جبکہ عامر ستی منیجنگ انچارج کے فرائض سر انجام دیں گے۔


عرس بابا غلام بادشاہؒ کے موقع پر صاحبزاہ فرید اور صاحبزادہ حافظ صغیر احمد کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل سماع

Urs mubarak Baba Ghulam Badshah mehfil held

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عرس بابا غلام بادشاہؒ کے موقع پر صاحبزاہ فرید اور صاحبزادہ حافظ صغیر احمد کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل سماع۔ آستانہ عالیہ بکھر شریف کے سجادہ نشین پیر سید ابرار حسین شاہ سمیت سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت۔گذشتہ روز قبل حضور باباغلام بادشاہؒ کے عرس مبارک کے سلسلے میں گریڈ اسٹیشن وارڈ نمبر10ڈھوک بابا عطا محمدکے رہائشی صاحبزاہ فرید اور صاحبزادہ حافظ صغیر احمد کی رہائش گاہ پر ایک محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں ممتا ز عالم دین مولانا سید عامر حسین شاہ کاظمی اور مولانا حافظ ممتاز حسین نے خطاب کیا اور اولیائے کرام کی زندگی پر روشنی ڈالی آخر میں دعا کی گئی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا جبکہ رات کو بعد نماز عشاء ان کی ہی رہائش گاہ میں محفل سماع منعقد کی گئی جسمیں خصوصی شرکت آستانہ عالیہ بکھر شریف کے سجادہ نشین پیر سید ابرار حسین شاہ،ممبرانMCآصف ربانی قریشی، مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ،حاجی ارشد محمود،ماسٹر محمد نواز قریشی،مختار احمد قریشی سمیت کثیر تعداد میں عاشقان مصطفیﷺ نے شر کت کی جس میں ملک کے نامور قوال بابر علی بیر دین آف فیصل آباد نے اپنے فن کا مظاہر ہ کرتے ہوئے حمد، نعت، منقبت اور عارفانہ کلام پیش کیے۔


تبدیلی سرکار کی حکومت کے وعدئے دھرے کے دھرے رہ گئے۔کہوٹہ شہر اور گرد و نواح میں بجلی کی بار بار بندش

Current administration changes slogan not valid in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تبدیلی سرکار کی حکومت کے وعدئے دھرے کے دھرے رہ گئے۔کہوٹہ شہر اور گرد و نواح میں بجلی کی بار بار بندش۔شدید گرمی میں عوام بلبلا اٹھے۔بچے، بوڑھے گھروں میں جبکہ ہسپتالوں میں مریض بغیر بجلی کے شدید گرمی میں شدید مشکل کا سامنا جبکہ محکمہ واپڈا کہوٹہ کی نااہلی کی وجہ سے متعدد افراد کی الیکٹرونک اشیا ء بھی جل گئی۔اہل علاقہ کا وزیر پانی و بجلی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں تبدیلی سر کار کی حکومت میں پہلے موسم گرما میں پڑھنے والی گرمی کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی ہے ہرآدھے گھنٹے کے بعد بجلی بند ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بچوں، بوڑھوں کو شدید پر شانی کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے عوامی حلقوں نے یہ بھی کہاکہ موجود ہ حکومت کے اعلیٰ حکام الیکشن مہم کے دوران بڑھے بڑھے دعوے کر رہے تھے مگر انہوں نے جو دودھ کی بہا دیں ہیں وہ بھی عوام نے دیکھ لیا ہے جبکہ سابقہ حکومت مسلم لیگ ن کے دور میں حالات بہت اچھے تھے بجلی بلکل نہیں جاتی تھی جبکہ موجود ہ حکومت نے تو ایک سال کے اندر ہی عوام کو نانی کا دودھ یاد کر ا دیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button