DailyNews

Chakswari, AJK; Raja Javed Iqbal thanked as new electricity transformer is installed for Mangral and Hameed Abbad

مشیرحکومت آزادکشمیر راجہ جاویداقبال نے ایک اوروعدہ پورا کردیاوعدہ پوراکرنے پرمنگرال حمیدآباد کے عوام نے مشیرحکومت راجہ جاویداقبال سے دلی اظہارتشکر

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مشیرحکومت آزادکشمیر راجہ جاویداقبال نے ایک اوروعدہ پورا کردیاوعدہ پوراکرنے پرمنگرال حمیدآباد کے عوام نے مشیرحکومت راجہ جاویداقبال سے دلی اظہارتشکر کیاہے اورچکسواری کی تعمیروترقی میں نمایاں کردار اداکرنے پرخراج تحسین پیش کیاہے راجہ جاویداقبال نے منگرال آبادحمیدآبا د کونیاٹرانسفارمرفراہم کرکے اہلیان منگرال آباد کو بجلی کے کم وولیٹج کے مسئلہ سے نجات دلادی اہلیان منگرال آبادحمیدآبادکالونی کوطویل عرصہ سے بجلی کی کم وولٹیج کامسئلہ درپیش تھاراجہ جاویداقبا ل نے ان کایہ مسئلہ حل کرنے کاوعدہ کیاتھاجوانہوں نے پوراکردیا نئے ٹرانسفارمر کی فراہمی پرعوام علاقہ میں خوشی کی لہردوڑ گئی نئے ٹرانسفارمر کی فراہمی پراہلیان منگرال آبادحمیدآباد نے مشیرحکومت راجہ جاویداقبال سے دلی اظہارتشکرکیاہے اورچکسواری کی تعمیروترقی کے لئے ان کی شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کیاہے۔


چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور پروفیسر شاہدمنیر جرال نے کہاہے کہ میرے لئے بطورچیئرمین بہت سے چیلنجز ہیں میری حتی المقدور کوشش ہوگی بورڈ میں زیادہ سے زیادہ بہتری لائی جائے تمام مکاتب فکر اورعوام کاشکرگزار ہوں میری تعیناتی پرنیک خواہشات کااظہارکیاہے۔ اکیلاکچھ بھی نہیں ہوں جوبھی ہوں دوستوں اورساتھیوں کے تعاون سے ہوں انہوں نے ا ن خیالات کااظہارپریس کلب چکسواری کے سابق صدر افراز محمودراجہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیاہے۔ انہوں نے ان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اورانہیں چیئرمین تعینات ہونے پرمبار کبادپیش کی اوران تعیناتی کاخیرمقد م کیا اوران کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور نے کہاکہ مجھے چیئرمین تعینات کرکے جواعتماد کیاگیامیری پوری کوشش ہوگی کہ میں اس پرپورااتروں اوربورڈ کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرسکوں تعلیمی بورڈ کی ماضی کی شاندارروایات کونہ صرف برقرار رکھ سکوں بلکہ ان میں خاطرخواہ اضافہ بھی کرسکوں انشاء اللہ بورڈ کی کارکردگی میں مزیدبہتری آئے گی


چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)محکمہ برقیات چکسواری کی نادہندگان کے خلاف بھرپور کارروائی نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کرکے تارضبط کرلی گئی ہے جن صارفین کے ذمہ 20ہزارروپے سے زائدبقایاجات واجب الادا ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی راجہ عمرحیات ایکسین برقیات ڈویژن چکسواری کی خصوصی ہدایات پرایس ڈی او چکسواری مرزااعجاز جرال بجلی نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے سینکڑوں کنکشن منقطع کردیے گئے اورتارضبط کرلی گئی اورچکسواری سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ فیصل محمودرضا علی فیض پورشریف پنڈخورد خواجہ عنصر محمودکوسخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ نادہندگان سے بقایاجات کی ریکوری کے لئے سخت گیراوربھرپورکارروائی عمل میں لائی جائے اوربقایاجات کی وصولی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیاجائے ا نہوں نے کہاکہ نادہندگا ن فوری طورپراپنے ذمہ واجب الادا بقایاجات جمع کروائیں کنکشن کے منقطع ہونے بجلی کی سہولت سے محروم ہونے اورقانونی کارروائی سے بچنے کی صرف ایک ہی صورت ہے کہ بقایاجات فوری طور پرجمع کروائے جائیں جونادہندگان بقایاجات جمع نہیں کروائیں گے ان کے بجلی کے کنکشن فوری طورپرمنقطع کردے جائیں گے تارضبط کرلی جائے گی اورانہیں قانون کارروائی کاسامنابھی کرناپڑے گا راجہ عمرحیات مہتمم برقیات ڈویژن چکسواری نے ان خیالات کااظہارچکسواری پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button