جبر(نامہ نگار)چوہدری محبوب حسین آف لس کی رہائشگاہ پر منعقدہ کارنرمیٹنگ جلسے میں بدل گئی شرقی گوجرخان کے عوام کی کثیر تعداد میں شرکت 29جون کو گوجرخان بس سٹینڈ میں ہونے والے بلاول بھٹو کے جلسے بھرپور شرکت کی یقینی دہانی شرقی گوجرخان ڈہوک لس چوہدری محبوب حسین کی رہائشگاہ پر ایک کارنر میٹنگ جو بعد ازاں جلسے میں بدل گئی جس میں پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان سرپرست اعلیٰ راجہ جاوید اشرف،سابق امیدوار ایم پی اے راجہ خرم پرویز نے مہمان خصوصی کی خثیت سے شرکت کی جلسے سے راجہ جاوید اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اور ان کی پالیسیوں سے غریب عوام کا جینا محال ہو گیا ہے تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب طبقے کے لیے آواز بلند کی ہے ڈالر و پونڈ کی اونچی اوڑان سے ملکی معشیت دم توڑ رہی ہے رہی سہی کسر حالیہ بجٹ نے نکال دی ہے اس ظالمانہ نظام کے خلاف نکلیں 29جون کو گوجرخان میں ہونے والے جلسے میں لازمی شرکت کریں جلسے سے راجہ خرم پرویز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ٹیکس کی مد میں ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے ایک دیہاڑی دار بندہ فاقوں پر مجبور ہے ملک کا امیج دنیا بھر میں خراب ہو رہا ہے اختساب کا دعوے دار اپنے چیہتوں کو نواز رہا ہے تبدیلی سرکار نے چند ماہ میں ہی ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے چوہدری محبوب حسین آف لس نے کہا ہے کہ وہ انشاء اللہ اپنے لیڈر کے استقبال کے لیے 29جون کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گئے شرقی گوجرخان کے عوام اب تبدیلی سرکار کی ناقص پالیسیوں سے نالاں ہیں جلسے میں چوہدری سعید آف ڈاور ہ،راجہ یوسف کیانی پلینہ،چوہدری عابد،مرزاخورشید،ڈاکٹر رشید رتالہ،چوہدری اذرم،چوہدری نذر،ماواں نذر مکھیالہ،سردار سلیم،چوہدری حفیظ،چوہدری فاروق لس،اللہ دتہ بورگیاں،چوہدری اشفاق لس،چیئرمین شیراز،چوہدری لطیف،چوہدری جانسر،لالہ شبیر،سلمان محمود،چوہدری شکیل،نمبردار عباس،چوہدری حاجی قیوم،چوہدری یونس،صوبیدار ظہیر سمیت عوام علاقہ نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔
Gujar Khan; PPP supporters held a meeting at residence of Ch Mahboob Hussain in Dhok Lass to participate in public rally. The meeting was held in presence of Raja Javed Ashraf and Raja Khurram Parvez.
راجہ جاوید اشرف نے شرقی گوجرخان قاضیاں میں قاضی نعمان منیر ایڈووکیٹ،پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدروحید مراد،بابو پرویز اختر کے زیراہتمام ایک مشاورتی کارنر میٹنگ سے خطاب
PPP hold public meeting in Qazian at the residence of Waheed Murrad
جبر(نامہ نگار)29جون کو ہونے والا بلاول بھٹو کا جلسہ پنجاب کی سیاست کا رخ بدل دیگا،بیروزگاری مہنگائی اور ناانصافی نے ملکی معیشت کی کمر توڑ دی موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملک شدید مشکلات کا شکار ہے ناتجربہ کاری سے ملکی مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے تبدیلی کے دعوؤے کرنے والے اب اپنا منہ چھپاتے پھر رہے ہیں اختساب کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان سرپرست اعلیٰ راجہ جاوید اشرف نے شرقی گوجرخان قاضیاں میں قاضی نعمان منیر ایڈووکیٹ،پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدروحید مراد،بابو پرویز اختر کے زیراہتمام ایک مشاورتی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر راجہ جبار بھٹی،جہانگیر بھٹی، سید ناصر حسین شاہ،چوہدری الیاس،عدنان حسین،عمران شاہ،قاضی نثار انور،قاضی عقیق الرحمن،راجہ دلپذیر،راجہ جاوید سمیت اہلیان یوسی قاضیاں کے سینکڑوں جیالوں نے شرکت کی،اس موقع پر سابق امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 8راجہ خرم پرویز نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ تاریخ کاناکام ترین بجٹ ثابت ہوا ہے جس میں حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا ڈپٹی سپیکر کو لفظ سیلیکٹڈہونے پر سیخ پا ہونا ان کی ذہنی نا پختگی کا منہ بولتا ثبوت ہے حکمران جماعت کے اراکین دوسروں کو چور ڈاکو جیسے القابات دیتے ہیں لیکن سپیکر کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے مزید کہا بلاول بھٹو زرداری کو 29جون کو گوجرخان میں ہونے والا جلسہ پنجاب سمیت ملک بھرمیں ہل چل مچا دے گا تمام اہلیان شرقی گوجرخان کے باسی 29جون کو اس جلسے میں ضرور شرکت کریں،