چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چودھری مہربان علی قائداساتذہ چکسواری نے کہاہے چیف سیکرٹری آزادکشمیر مطہرنیاز رانا اورسیکرٹری تعلیم سکولزآزادکشمیر راجہ امجدپرویز علی خان کی خصوصی ہدایت پرسردار عبدالشکور صدیقی ناظم اعلے تعلیم سکولز آزادکشمیر نے وادی نیلم کے دوردرا ز مقام تاؤبٹ تک کے مختلف سکولوں کے دورہ کیااورکھلی کچہری لگاکرسکولوں کے مسائل اوراساتذہ کودرپیش معاملات غورسنے اورمسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی سردار عبدالشکورصدیقی ناظم اعلے تعلیم سکولز آزادکشمیر کے وادی نیلم کے دوردراز کے سکولوں کادورہ محکمہ تعلیم آزادکشمیر کاتاریخی اقدام ہے جوسیکرٹری تعلیم آزادکشمیر راجہ امجدپرویز علی خان کے شعبہ تعلیم کے لئے انقلابی اقدامات میں ایک اورزبردست اضافہ ہے اورانتہائی خوش آئندہ اقدام ہے جس پرانہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں محکمہ تعلیم آزادکشمیر میں نئی اصلاحات سے شعبہ تعلیم میں بہتری لانے میں ممدومعاون ثابت ہوں گی اوران کے دوررس نتائج برآمدہوں گے قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر مطہرنیاز رانا اورسیکرٹری تعلیم سکولزآزادکشمیر راجہ امجدپرویز علی خان کی خصوصی ہدایت پرسردار عبدالشکور صدیقی ناظم اعلے تعلیم سکولز آزادکشمیر کووادی نیلم کے سکولوں کے دورے اورکھلی کچہری کے انعقاد پرخراج تحسین پیش کیاہے اورپرزورمطالبہ کیاہے کہ آزادکشمیر کے دیگر اضلاع کے سکولوں کے اوراساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے دوروں کامربوط پروگرام تشکیل دیاجائے اورہرضلع میں کھلی کچہری لگائی جائے تاکہ سکولوں کے مسائل حل ہوسکے اوراساتذہ کودرپیش مسائل بھی حل ہوسکیں انہوں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیان میں کہاہے۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ڈڈیال کے ممتاز کاروباری راہنمامحمدذاکرقریشی نے ممتاز ماہرتعلیم مطلوب حسین مغل کواے ای اوشعبہ نسواں ڈڈیال تعینات ہونے پران کے دفترمیں جاکرمبار کبادپیش کی اوران کی تعیناتی کاخیرمقدم کیااوربعدازاں انہوں نے اپنی رہائش گاہ پران کے اعزاز میں ایک پرتکلف استقبالیہ ضیافت کااہتمام بھی کیاجس میں قائداساتذہ چودھری مہربان علی حاجی اخلاق احمددانش صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی اللہ دتہ بسمل مرکزی میڈیاکوآرڈی نیٹرآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ارشدمحمودسینئرمدرس گورنمنٹ ہائی سکول چھتروطالب علم راہنمامحمداحسام احمددانش اورمحمداسد نے بھی شرکت کی۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈات کوم)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈ ا نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے اپنے دور حکومت کے دوران ریاست بھر میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کر دیا تھا۔حلقہ ایل۔اے ٹو کے مستردشدہ سیاست دان عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں۔ حلقہ ایل۔ اے ٹو چکسواری اسلام گڑھ کی غیور عوام نے سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کو بھاری مینڈیٹ سے نوازا ہے۔حلقہ ایل۔ اے ٹو چکسواری اسلام گڑھ میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے اپنے دور اقتدار اور اپوزیشن میں بھی رہ کر عوامی مفاد میں یونین کونسلز سطح پر کروڑوں روپے سے زائد کی ترقیاتی سکیمیں دی ہیں۔حلقہ ایل۔اے ٹو چکسواری اسلام گڑھ کی تاریخ میں تعمیر و ترقی کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے تمام منصوبہ جات فائلوں میں نہیں زمین پر نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید اپنے والد سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام علاقہ کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ ضلعی صدر پی پی پی چوہدری قاسم مجید حلقہ ایل۔ اے ٹو چکسواری اسلام گڑھ کی عوام کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔اور چکسواری اسلام گڑھ کی یونین کونسلز سمیت تمام موضع جات کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ریاست کی بڑی سیاسی قوت ہے۔عوام کی خدمت ان کی دہلیز تک جاری رکھیں گے۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈات کوم)سابق وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف،تحصیلدار چوہدری ربنواز، مدرس عبدالباسط او ر واجد حسین آف لدڑ پینڈا سمیت دیگر کئی اہم شخصیات نے ریٹائرڈ ٹریفک انسپکٹر شیخ محمد شفیع کی وفات پر ان کے گھر پڑاں پونا میں جا کر مرحوم کے بیٹوں انسپکٹر شیخ عبدالرحمٰن SHOتھا نہ برنالہ اور شیخ محمد مہربان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے۔مرحوم ریٹائرڈ ٹریفک انسپکٹر شیخ محمد شفیع کے بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم ریٹائرڈ ٹریفک انسپکٹر شیخ محمد شفیع کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل کے ساتھ یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق وہمت دے۔