مرید چوک(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔مرید چوک کلر سیداں میں سالانہ کبڈی کا شاندار میچ ہر سال کی طرح امسال بھی راجہ ارشد موہڑہ پھڈیال کی جانب سے منعقد کیا گیا،جس میں پنجاب بھر سے نامی گرامی کھلاڑیوں نے حصہ لیا،تھپڑوں کی برسات میں شائقین کی خوب داد،مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف،سابق چیئرمین یو سی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،سابق کونسلر مرزا عبد الرحمن نے بہترین کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے،اور بہترین انتظامات پر راجہ ارشد اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا،ہزاروں کی تعداد میں شائقین اس میچ سے لطف اندوز ہوئے۔