چک بیلی خان(نامہ نگار) چک بیلی خان میں گیس کی فراہمی کے دوسرے مرحلے کے کام کا افتتاح بھی کر دیا گیا ہے کام کا افتتاح تحریک ِانصاف کے راہنما اور کوارڈینیٹر حلقہ پی پی10چوہدری محمدافضل پڑیال نے کیا افتتاحی تقریب میں چوہدری محمد افضل نے کہاکہ ابتدائی طور پر چک بیلی خان کی نصف آبادی کو گیس کی سہولت دی گئی تھی جبکہ باقی ماندہ آبادی اس سے محروم تھی پی ٹی آئی کے راہنما وفاقی وزیر جناب غلام سرور خان نے چک بیلی خان کے جلسہ میں چک بیلی خان شہر کی سو فیصد آبادی کو گیس کی فراہمی کا اعلان کیا جس کا آج افتتاح کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ سرور خان کے جلسہ میں کئے گئے تمام اعلانات پر من و عن عمل ہو گا اور انشااللہ حلقہ میں وہ کام بھی ان پانچ سالوں میں ہوں گے جو پچھلے 35سالوں میں نہیں کئے گئے
چک بیلی خان میں موٹر سائیکل چوروں کو کھلی چھٹی کے باعث پچھلے دو ماہ میں 12موٹر سائیکل چوری
Dozen motorbikes stolen in past two months in Chak Bale Khan
چک بیلی خان(نامہ نگار)چک بیلی خان میں موٹر سائیکل چوروں کو کھلی چھٹی کے باعث پچھلے دو ماہ میں 12موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ہیں متاثرہ لوگ اپنی کوشش اور معلومات کے مطابق چوروں کی نشاندہی کرتے ہیں جنہیں پکڑتے ہی پولیس بے گناہ قرار دے دیتی ہے اصل چور کون لوگ ہیں یہ مفت کی تنخواہ لینے والی پولیس کو بھی پتا نہیں ہوتا ہاں البتہ جرائم کی دنیا میں شہرت پانے والے اس علاقہ کے لوگوں کے چک بیلی خان پولیس اہلکاروں سے گہرے تعلقات ہوتے ہیں چوکی اور تھانے میں انھیں کرسیاں فراہم کر کے عزت سے بٹھایا جاتا ہے اور چوکی تھانے کے اہلکار ہوٹلوں میں ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر انھیں اپنی کاروائیوں کی پوری رپورٹ دیتے ہیں عام آدمی ان حالات میں سوائے اپنے نقصان پہ رونے اور کچھ نہیں کر سکتا عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی بھی اس پولیس اور حکومت کا ذمہ دار اپنی ذمہ داری کا احساس رکھتا ہے تو مدینے کی اس ریاست میں عوام کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری کا فریضہ سرنجام دے ہی دے